باہر نکلیں، ووٹ دیں اور آواز اٹھائیں، بلاول کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام کو پیغام جاری کیا ہے جس میں چیئرمین بلاول زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعے عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اپیل کی ہے۔اپنے پیغام میں بلاول زرداری ے کہا کہ آج جنوبی پنجاب میں 2 ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پی پی 269 مظفر گڑھ سے ہمارے امیدوار میاں علمدار قریشی ہیں۔این اے 185 ڈی جی خان سے دوست محمد کھوسہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ شدید مشکلات کے باوجود متاثر کن مہم چلانے پر ان دونوں امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بلاول زرداری نے کہا کہ مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ باہر نکلیں، ووٹ دیں اور آواز اٹھائیں۔بلاول نے ہدایت کی کہ پارٹی کارکنان یہ یاد رکھیں کہ فارم 45 لیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑنا۔انشاء اللہ وسیب کا نشان تیر، جیت کا نشان تیر۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلاول زرداری
پڑھیں:
میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں انگلی کے مسئلے کے باعث سرجری کروانا پڑی، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔
میرب علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی طبی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اداکارہ کے مطابق ان کی ایک انگلی میں حرکت محدود ہو گئی تھی اور وہ بار بار لاک ہو جاتی تھی، جس کے باعث روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہو رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ماہر امراضِ جوڑ (رہیومیٹولوجسٹ) اور نیورولوجسٹ نے انہیں صحت مند قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں آرتھوپیڈک سرجن نے مکمل معائنے کے بعد سرجری تجویز کی۔
میرب علی کے مطابق انہیں توقع تھی کہ یہ ایک معمولی اور مختصر نوعیت کا آپریشن ہوگا، لیکن سرجری ان کی توقع سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب ثابت ہوئی۔ یہ آپریشن کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں انجام دیا گیا، جہاں انہوں نے علاج کے دوران اپنی ایک ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
View this post on Instagramاداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد اب وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں، جبکہ ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
شوبز شخصیات میں مایا خان، درفشاں سلیم، ثناء فہد اور رابعہ کلثوم سمیت متعدد فنکاروں نے میرب علی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کو آرام کرنے اور موبائل فون کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ انگلی پر مزید دباؤ نہ پڑے۔
بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی طبی شکایت بعض اوقات کھیلوں یا ہاتھوں کے مسلسل استعمال کے باعث بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے صحت سے متعلق یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد مداح ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔