وزارت داخلہ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری اور سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے دن عام فورسز دوسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات رہیں گی، جبکہ پاکستانی فوج تیسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس خدمات انجام دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ، الیکشن کمیشن کا اظہار تشویش

الیکشن کمیشن کے مطابق 22 تا 24 نومبر کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو اسٹینڈ بائی میں تعینات کیا جائے گا، جبکہ رینجرز کو فوری ردعمل یونٹس کے طور پر تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ضابطہ فوجداری کے تحت کسی بھی خلاف ورزی، ہنگامی صورتحال یا جرم کے ارتکاب کی صورت میں فورسز خلاصہ کارروائی کر سکیں گی۔ علاوہ ازیں تعینات فورسز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے تاکہ انتخابی دنوں میں کسی بھی قانون شکن سرگرمی، ہنگامہ آرائی یا رکاوٹ کو بروقت اور مؤثر انداز میں روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو مہم روکنے کی ہدایت کردی

پی پی-115 فیصل آباد، پی پی-116 فیصل آباد، پی پی-269 مظفرگڑھ، این اے-185 ڈیرہ غازی خان، این اے-18 ہری پور، پی پی-73 سرگودھا، این اے-96 فیصل آباد، این اے-104 فیصل آباد، این اے-143 ساہیوال، پی پی-98 فیصل آباد، پی پی-203 ساہیوال، این اے-129 لاہور اور پی پی-87 میانوالی میں ضمنی انتخابات کے لیے فورسز تعینات کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پنجاب سیکیورٹی ضمنی انتخابات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی ضمنی انتخابات ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن فیصل آباد

پڑھیں:

پنجاب، قومی وصوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ضمنی انتخابات، مہم آج رات ختم

لاہور:(نیوزڈیسک)‎پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے 13 حلقوں میں انتخابی مہم آج رات ختم ہوگی جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

قومی اسبملی کے حلقوں میں ہری پور این اے 18، فیصل آباد کے دو حلقے این اے 104 وار 96، این اے 129 لاہور، این اے 143 سرگودھا اور این اے 185 ڈی جی خان کے حلقے شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں پی پی ‎ساہیوال 203 اور مظفر گڑھ 269 شامل ہیں جبکہ سرگودھا پی پی 73، میانوالی پی پی 87 اور فیصل آباد کے تین حلقے 15، 98 اور 116 شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تیاری مکمل ہیں، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کل صبح ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ اسٹیشنز منتقل کیا جائے گا۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کو انتخابی ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی اہلکار جبکہ پولنگ رومز پر خصوصی نفری تعینات ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، جس کے بعد کسی قسم کی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات کیلئے فوج اور سول فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • ضمنی انتخابات: فوج اور سول فورسز افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض
  • پنجاب، قومی وصوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ضمنی انتخابات، مہم آج رات ختم
  • ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
  • پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مہم میں چند گھنٹے رہ گئے
  • پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، مہم آج رات ختم ہو جائے گی
  • پنجاب ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششوں پر الیکشن کمیشن کی تشویش
  • ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کا حکم دے دیا
  • ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو مہم روکنے کی ہدایت کردی