ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری پور میں شہرناز عمر ایوب آگے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد/لاہور /فیصل آباد/ہری پور(سب نیوز)پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کے7حلقوں پرضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری حاصل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔این اے 18ہری پور میں 602پولنگ اسٹیشنز میں سے 109 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب36132ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 35614ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے129 لاہور کے 334 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 12425 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 7658 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 96فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے محمد بلال بدر 10390ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شیر وسیر 2408ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے 375 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)کے دانیال احمد 7632 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 3822 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور 13 کے 334 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتاج کے مطابق ن لیگ کے حافظ میاں محمد نعمان 4296 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔آزاد امیدوار ارسلان احمد 2848 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے 442 پولنگ اسٹیشنز میں سے 38 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے محمد طفیل 13150 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 929 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پر ہیں۔حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے 226 پولنگ اسٹیشنز میں سے 35 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)کے محمود قادر خان 17840 ووٹ لے کر آگے ہیں۔پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 6897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ پی پی 73 سرگودھا 163پولنگ اسٹیشنز میں سے 21کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)کے میاں سلطان علی رانجھا 8659 ووٹ لے کر آگے ہیں۔آزاد امیدوار محمد حارث 2028 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 19 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے علی حیدر نور خان نیازی 5425 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 525 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے 171 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 1819 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل 579 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے 159پولنگ اسٹیشنز میں سے 11کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 4248 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر 241 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے 190 پولنگ اسٹیشنز میں سے 54 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد شہریار 10195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 1783 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے 185پولنگ اسٹیشنز میں سے 31کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)کے محمد حنیف 8891 ووٹ لے کر آگے ہیں۔آزاد امیدوار فلک شیر 1323 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے 156 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 10511 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 6456 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ ضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار شامل ہیں، اختیار ولی خان وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کی 5

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن