اسپیس ایکس کا کامیاب مشن: نیا فالکن 9 راکٹ مزید 28 سیٹلائٹس لے اڑا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
۔
۔
اسپیس ایکس نے کیلیفورنیا سے اپنی انٹرنیٹ سروس ’اسٹار لنک‘ کے لیے مزید سیٹلائٹس خلا میں چھوڑنے کے مشن کے لیے بالکل نیا فالکن 9 راکٹ استعمال کیا ہے۔
کیلیفورنیا میں واقع وینڈی برگ اسپیس فورس بیس کے لانچ کمپلیکس ای 4 سے پرواز مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 48 منٹ پر عمل میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ
یہ اس راکٹ کے پہلے حصے کی، جسے بی 1100 کا نام دیا گیا ہے، پہلی پرواز تھی، اس کے ساتھ ہی یہ راکٹ اس سال اسپیس ایکس کے بیڑے میں شامل ہونے والا 8واں نیا بوسٹر بن گیا۔
Congrats SpaceX! This marks 110 Starlink missions with an incredible 2,842 satellites deployed so far for the year — already 880 more than full-year 2024! pic.
— Brian Basson (@BassonBrain) November 23, 2025
فالکن 9 نے کیلیفورنیا کے ساحل کے ساتھ جنوب مشرقی رخ اختیار کیا، اور خطِ استوا کے مقابل 53 درجے جھکاؤ والے مدار کو ہدف بنایا۔
پرواز کے تقریباً ساڑھے 8 منٹ بعد بی 1100 نے سمندر میں موجود خودکار اترنے والے’آف کورس آئی اسٹل لَو یو‘ نامی جہاز پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔
مزید پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ
راکٹ کے دوسرے حصے سے 28 سیارچوں کی تنصیب کا عمل پرواز کے تقریباً ایک گھنٹے بعد مکمل ہونا تھا۔
یہ رواں سال اسٹار لنک سیارچوں کی ترسیل کا 110واں مشن ہے، اسپیس ایکس نے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ دنیا بھر میں اسٹار لنک کے صارفین کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
یہ پرواز 19 نومبر کی تاخیر کے بعد انجام دی گئی۔ اس مشن میں مجموعی طور پر 28 اسٹار لنک وی-ٹو منی سیٹلائٹس شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیس ایکس اسپیس فورس بیس اسٹار لنک انٹرنیٹ بوسٹر خلا سیٹلائٹس وینڈی برگ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیس ایکس اسپیس فورس بیس اسٹار لنک انٹرنیٹ خلا سیٹلائٹس وینڈی برگ اسپیس ایکس اسٹار لنک
پڑھیں:
پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی، اور آن لائن ویزا درخواستوں پر عموماً 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر لیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2026 کے دوران تقریباً 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکا آمد متوقع ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 20 ہزار کے قریب تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویزا فیس کے خاتمے کے بعد نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستانی جوڑے بھی اپنی شادی کی تقریبات کیلئے سری لنکا کا رخ کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں
قونصل جنرل نے تعلیمی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسکالرشپس فراہم کی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کے فروغ کی ایک اہم مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2005 میں آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) طے پایا تھا، تاہم اب بھی بعض تجارتی رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
سنجیوا پٹیوالا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویزا فیس کے خاتمے سے سیاحت، تجارت اور ثقافتی روابط کو نئی تقویت ملنے کا امکان ہے، جس سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی