ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کیلئے ویزا لگا ہوا تھا، ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو جعلی نکلا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کیا، محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پروازکے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کیلئے ویزا لگا ہوا تھا، ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو جعلی نکلا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق کراچی سے ہے اور ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے ایک لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا، بلکہ ایجنٹ نےملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔ بعد ازاں ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار

— فائل فوٹو

مردان میں اغوا کیے گئے دو بچوں کو ملزمان چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز شیخ ملتون میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔

پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل

فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی