کراچی:ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔ایجنٹ نے ملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔ ملزم کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور، 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور:(نیوزڈیسک)
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم عثمان بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ چھت پر لے گیا تھا تاہم شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔