Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:25:39 GMT

کندھ کوٹ، زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

کندھ کوٹ، زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

کندھ کوٹ (نیوزڈیسک)سندھ کےعلاقے زورگڑھ میں زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راکٹ کا گولا پھٹنے کا واقعہ زور گڑھ کے قریب زرعی زمین پر پیش آیا، گولا پھٹنے سے مویشی چرانے والے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق بچے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولا پھٹ گیا، جاں بحق بچوں کا تعلق گوالہ قبیلے کے ایک ہی خاندان سے تھا۔

ایس ایس پی محمد مراد کا بتانا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ علاقے کو سیل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گولا پھٹنے

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار