کان کے پردے پھٹنے کی علامات اور فوری اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کان انسانی جسم کا ایک نہایت حساس اور اہم حصہ ہے جو ہمیں آواز سننے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے، مگر بعض اوقات کان میں ہونے والی معمولی تکلیف یا سننے کی کمی کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے، جو دراصل کان کے پردے کے پھٹنے کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کان کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سدھارتھ کا کہنا ہے کہ کان کا پردہ، جسے طبی زبان میں ٹمپنک میمبرین کہا جاتا ہے، ایک نازک جھلی ہے جو کان کے بیرونی اور درمیانے حصے کے درمیان واقع ہوتی ہے اور آواز کی لہروں کو اندر کے حصے تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اگر یہ جھلی کسی وجہ سے پھٹ جائے تو اسے کان کے پردے کا پھٹنا کہا جاتا ہے، جو سننے کی صلاحیت پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔
کان کے پردے کے پھٹنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، انفیکشن سب سے عام سبب ہے، جس میں بیکٹیریا یا وائرس کی موجودگی یا کسی قسم کی سوزش کان کے پردے کو متاثر کر سکتی ہے۔ اسی طرح شدید یا غیر معمولی شور، جیسے ہوائی جہاز کے انجن کی آواز یا دھماکوں کی گونج، بھی کان کے پردے کے پھٹنے کا باعث بن سکتی ہے۔ چوٹ یا حادثاتی نقصان بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے، جس میں کان میں چمچ، ماچس کی تیلی، ایئر بڈز یا کسی حادثے کے نتیجے میں لگنے والی ضرب شامل ہے۔
کان کے پردے کے پھٹنے کی علامات میں اچانک اور شدید کان کا درد، کان سے پانی یا خون کا بہنا، سننے کی صلاحیت میں کمی، اور کان میں گرمائش یا چکر آنا شامل ہیں۔
ڈاکٹر سدھارتھ کے مطابق گھریلو سطح پر کچھ اقدامات مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جیسے گرم پانی سے سینک لگانا، جس کے لیے پانی کو کپڑے میں بھگو کر ہلکے سے کان پر رکھنا مفید ہو سکتا ہے، تاہم اگر درد شدید ہو یا پانی بہنا شروع ہو جائے تو فوری طور پر ماہر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
طبی علاج کے ضمن میں کان کے پردے کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے جدید سرجری، جسے ٹمپنومپلاسٹی کہا جاتا ہے، مؤثر طریقہ ہے۔ اس سے کان کا پردہ ٹھیک ہو جاتا ہے اور مریض کی سننے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
کان کے پردے کا پھٹنا سنگین مسئلہ ہو سکتا ہے، اور اس سے نہ صرف سماعت متاثر ہوتی ہے بلکہ دیگر پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں، اس لیے کان میں کسی بھی غیر معمولی تکلیف یا سننے کی کمی کی صورت میں فوری طور پر ماہر سے مشورہ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج ممکن ہو سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کان کے پردے کے پھٹنے سننے کی صلاحیت پھٹنے کی کان میں جاتا ہے
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی