اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ ایجوڈی کیٹرزنے فیصلہ دیتے ہوئے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے فیصلہ دیا، پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ دیا۔

اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی عاٸد کی گٸی تھی، سلمان بٹ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین، کوچ سلمان بٹ پی ایس بی ایجوڈی کیٹرزکے سامنے پیش ہوے تھے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن پابندی عاٸد کرنے سے متعلق  تسلی بخش جواب نہ دے سکی تھی، وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایتھلیٹکس فیڈریشن کوچ سلمان بٹ

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے حکم نامہ جاری کر دیا، سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر اوبحال کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد وبرآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں، قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا، فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔

اس سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، وزارت تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیےمعطل کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سونےکی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا تھا کہ جون اور جولائی میں بالکل بھی سونا درآمد نہیں ہوا، جب کہ مئی میں صرف 9 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کی مالیت 9 لاکھ 27 ہزار ڈالر تھی، یہ سونا زیادہ تر ایس آر او معطلی سے پہلے بھیجی گئی شپمنٹس کا حصہ تھا، اس کے برعکس جولائی 2024 میں سونے کی درآمدات 22 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئی تھیں۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں اپیل کی تھی کہ جیولری ایکسپورٹ انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ایس آر او 760 کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بہت سے برآمد کنندگان نے قانونی معاہدوں کے تحت خام سونا وصول کر کے جیولری تیار کر لی تھی کہ اچانک نوٹی فکیشن معطل کر دیا گیا، جس سے سپلائی چین ٹوٹ گئی اور عالمی خریداروں کا اعتماد مجروح ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم
  • اسلامی یکجہتی گیمزمیں ارشد ندیم نے گولڈ،محمد یاسر نے سلورمیڈل جیت لیا
  • سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم
  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ، ضمنی انتخابات میں ووٹرز پر نئی پابندی عائد
  • وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی