دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات محکمہ داخلہ کو دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ذرائع کے مطابق ترمیمی مسودہ جلد کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا، منظوری کے بعد محکموں کے اختیارات میں نمایاں تبدیلیاں ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کے انتظامی امور کی ازسرِنوء تقسیم کی تجاویز ایوان وزیراعلیٰ سے موصول ہوئی تھیں، ان تبدیلیوں کا مقصد محکماتی دائرہ کار کو واضح اور مؤثر بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب رولز آف بزنس میں بڑے پیمانے پر ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں دینی مدارس کی رجسٹریشن ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اور دیگر معاملات محکمہ داخلہ دیکھے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کی ذمہ داری بھی محکمہ داخلہ کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے پرانی شق (ڈی) ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سکول ایجوکیشن سے مدارسِ کے انتظامی معاملات واپس لے لیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی مسودہ جلد کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا، منظوری کے بعد محکموں کے اختیارات میں نمایاں تبدیلیاں ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کے انتظامی امور کی ازسرِنوء تقسیم کی تجاویز ایوان وزیراعلیٰ سے موصول ہوئی تھیں، ان تبدیلیوں کا مقصد محکماتی دائرہ کار کو واضح اور مؤثر بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔