Daily Mumtaz:
2025-11-24@12:58:55 GMT

2600 ارب سے زائد گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر ڈال دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

2600 ارب سے زائد گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر ڈال دیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)10 سال میں بجلی ٹیرف میں تقریباً 3 گنا اضافہ،غریب طبقے پرنان انرجی کاسٹ 60 فیصد تک بڑھا دی گئی۔معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے پاکستان میں توانائی کےشعبےکا کچا چٹھا کھول دیا،26 سو ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ بوجھ غریب طبقے پر ڈال دیا گیا۔

توانائی شعبےمیں گزشتہ دس سال میں بجلی ٹیرف میں 3 گنا اضافہ ہوا،نان انرجی ٹیرف کاسب سے زیادہ 60 فیصدبوجھ غریب گھرانوں پرڈالاگیا،سرکاری معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نےچشم کشا رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کےمطابق بجلی کےشعبےمیں پیداواری صلاحیت سال 2025 میں 45 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ چکی، گردشی قرضہ بھی 2 ہزار 600 ارب روپے سے تجاوزکرگیا،ادائیگی کا زیادہ بوجھ غریب گھرانے برداشت کر رہےہیں،100یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالےغریب صارفین کیلئےٹیرف 11.

72 سے بڑھکر 22.44 روپے ہو چکا،نان انرجی کاسٹ کا بوجھ غریب پر 60 فیصد، امیروں پر صرف 30 فیصد رہ گیا۔

پائیڈ کےمطابق 10 ڈسکوز کی نا اہلی اورنقصانات نے توانائی شعبےکوقرضوں کےجال میں پھنسا دیا جن کے ایوریج ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن نقصانات 16 سے 17 فیصد ہیں،صارفین سےڈیبٹ سروسنگ سرچارج،ٹیرف ریسنلائزیشن سرچارج،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی بلزکی وصولی جاری کردی گئی،مڈل انکم والےصارفین 34.2 روپےفی یونٹ اورامیرطبقہ 46.5 روپےیونٹ بجلی بل ادا کررہا ہے،بجلی ٹیرف کا 35 فیصد تک غیر توانائی سرچارجزپرمشتمل ہے،لیکن غریب گھرانوں کے بلوں میں 37 فیصد حصہ سرکلر ڈیٹ سرچارجزکا ہے۔

رپورٹ کےمطابق بجلی کی لاگت میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ توانائی شعبے کے قرضوں کی لاگت بڑھ گئی ہےجس کی وجہ سے غریب ترین 40 فیصد گھرانے سرچارج کا 55 تا 60 فیصد ادا کرنے پرمجبورہیں۔45 فیصد قومی آمدن کے مالک امیر گھرانے صرف 15 سے 20 فیصد سرچارج ادا کرتے ہیں۔ پائیڈ نے فوری اصلاحات اور منصفانہ ٹیرف اسٹرکچر کی سفارش کی ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نواز شریف کی سرجری ہوئی ہے،ان کی صحت کےلیے دعا کریں، رہنما مسلم لیگ کی اپیل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کے لیے صحت کی دعا کریں، ان کی سرجری ہوئی ہے۔

ضلع راولپنڈی میں 10 لاکھ فی ٹریکٹر سبسڈی کے ساتھ  چوبیس کاشتکاروں کو وزیر اعلی پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹرز دینے کی تقریب ہوئی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے خوش نصیبوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔

رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب  نے ممبران پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان اور طاہرہ مشتاق ڈویثزنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سید شاہد بخآری کے ہمراہ  تین خواتین سمیت چوبیس کاشتکاروں کو ٹریکٹروں کی چابیاں تقسیم  کیں۔

طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم کا ویثزن کسانوں کے ساتھ کھڑا ہونا کیونکہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خود کفیل ہوگا پنجاب حکومت کسان کے ساتھ کھڑی ہے۔

طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ کونسلر تھیں تو بارانی زرعی یونیورسٹی کا مطالبہ میاں نواز شریف سے کیا آج یہ یونیورسٹی اس کے سامنے نواز شریف پارک، اسپورٹس کیمپلیکس، کرکٹ اسٹیڈیم، ڈویثزنل، پبلک اسکول، میٹرو بس اور اب ماحول دوست گرین الیکٹرک بسیں راولپنڈی کو مل چکی، کسان کو دس لاکھ  سبسڈی پر ٹریکٹر اور بغیر سود کے کسان کارڈ پر قرضے مل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین سورت واقعہ پڑھ کرسویا کریں فاقہ نہیں رہے گا، میاں نواز شریف کے لیے صحت کی دعا کریں، ان کی سرجری ہوئی ہے۔

ڈویثزنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سید شاہد بخآری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فرست فیز میں 9500  اور سکینڈ فیز میں پھر 9500 ٹریکٹر سبسڈی پر اور 1000ٹریکٹر مفت کسانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں راولپنڈی ڈویثزن کو پہلے 562 اور ضلع راولپنڈی کو 165 ٹریکٹر ملے۔

اب ڈویثزن کی سطح پر مزید 591  گرین ٹریکٹر ملنے جارہے ہیں اب تک پنجاب میں کسان کارڈ پر 57 ارب بلاسود قرضے دئیے گے جن میں سے نوے فیصد قرضے کسانوں نے واپس کردئیے جو ایک ریکارڈ ہے۔

کسان کارڈ کے بلاسود قرضے سے کھاد۔بیج اور کاشتکاری کی دیگر ضروریات  پوری کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی بینک ایگزم کا پاکستان، مصر و یورپ میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس مزید 650 پوائنٹس گر گیا
  • تجارت بحران بدستور برقرار، صرف ٹیرف پالیسی کافی نہیں
  • نواز شریف کی سرجری، قوم صحت کےلیے دعا کرے، طاہرہ اورنگزیب
  • پاکستان میں اگلے سال تک سولر پینلز کی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کریگی
  • پاکستان میں اگلے سال تک سولر پینلز کی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کرجائیگی
  • نواز شریف کی سرجری ہوئی ہے،ان کی صحت کےلیے دعا کریں، رہنما مسلم لیگ کی اپیل
  • 155 ریلوے اسٹیشنز شمسی توانائی پر منتقل، ریونیو میں اربوں روپے اضافے کے منصوبے جاری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :کاروبارکے آخری روزاتارچڑھائو