Daily Pakistan:
2026-07-24@04:21:47 GMT

لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مشرقی ہواؤں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح ہواؤں کا رخ بدلنے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ہے ، لاہور میں میکینکل سٹریٹ واشنگ جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں واٹر سپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، بھٹوں اور انڈسٹری کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیے جارہے ہیں۔

پاک افغان سرحدی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں سموگ ایمرجنسی سکواڈز 24/7 فیلڈ میں الرٹ ہے، ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی سموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: لاہور میں

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل