پی ٹی آئی والے دھاندلی کا الزام لگائیں گے، ان کو ضمنی الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی ہے:خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے باہر اور یہاں بیٹھے ہوئے لوگ فوج کے بارے میں جس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں اس کا یہ ری ایکشن ہوا ہے۔ضمنی الیکشن میں سکشت کے بعد پی ٹی آئی والے عدالت میں جائیں، کیس اقوام میں متحدہ لے جائیں، عالمی عدالت میں لے جائیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ توقع تھی کہ پی ٹی آئی والے دھاندلی کا الزام لگائیں گے، ان کو ضمنی الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی ہے۔لیڈر آف اپوزیشن عمر ایوب قومی اسمبلی کا فرنیچر بھی توڑ کے گئے ہوئے ہیں، ساؤنڈ سسٹم بھی برباد کرگئے،اپنی حلقے میں وہ بڑی بھاری اکثریت سے ہارے ہیں، اس صوبے میں حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہےجن جن سیٹوں سے یہ جیتے ہوئے تھے ان سیٹوں سے یہ بھاری اکثریت سے ہارے ہیں عدالت میں جائیں، کیس اقوام میں متحدہ لے جائیں، عالمی عدالت میں لے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، کوئی اس قسم کی بات نہیں ہوئی جس پراسس پر شک شبے کا اظہار ہوجس صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اس صوبے میں وہ ہارے ہیں ظاہر ہوتا ہے سابقہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی فیور میں گڑ بڑ ہوئی تھی ظاہر ہو گیا ہے پی ٹی آئی کا الیکشن فراڈ تھا جہاں جہاں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تھی عوام نے اس زیادتی کو درست کردیا ہے پیپلز پارٹی ہماری حلیف ہے اور رہے گی ہم مل کے چلیں گے پی ٹی آئی کے باہر اور یہاں بیٹھے ہوئے لوگ فوج کے بارے میں جس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں اس کا یہ ری ایکشن ہوا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: الیکشن میں خواجہ آصف عدالت میں پی ٹی آئی لے جائیں
پڑھیں:
ضمنی الیکشن پر پرامن ہوئے، چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ آج ہونے والا ضمنی انتخاب مجموعی طور پر پُرامن رہا اور اس کے انعقاد پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے شکرگزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری، مسلم لیگ ن سب سے آگے
الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجا نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم رہتا ہے، اس بار بھی عوام کی دلچسپی کم رہی کیونکہ اس انتخاب سے اسمبلی کی نمبر گیم میں کوئی تبدیلی نہیں آنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کمیشن نے بلا امتیاز کارروائی کی۔ ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں جبکہ کچھ شکایات پر کمیشن نے خود نوٹس لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ طلال چودھری کو کل طلب کیا گیا ہے، سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک وزیر اور ایک امیدوار کو نااہل بھی کیا گیا تھا، ہر معاملے کی ایک قانونی اسکیم ہوتی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دنیا بھر میں انتخابات کے دوران خلاف ورزیاں سامنے آتی ہیں، کمیشن وقتاً فوقتاً اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کرتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کے پاس ٹربیونل کو ہدایات دینے کا کوئی اختیار نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ضمنی انتخابات