مشہور مینکور ہرم مصر میں خفیہ راستے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
مصر(ویب ڈیسک)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر کے مشہور اہرامِ میں سے ایک میں داخلے کا خفیہ راستہ ڈھونڈ نکالا۔
گِزا میں موجود تین مرکزی اہرام میں سب سے چھوٹے مینکور ہرم سے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کو 4550 برس قبل مینکور کے فرعون کے لیے بنایا گیا تھا۔
سائنس دانوں کا کافی عرصے سے یہ ماننا رہا ہے کہ اس ہرم میں ممکنہ طور پر کوئی اور راستہ بھی ہے۔ تاہم، محققین کی ایک ٹیم نے اب ایک ایسا ثبوت حاصل کیا ہے جو ان کے خیال کو بالآخر حقیقت ثابت کر سکتی ہے۔
مارین نے ہائی ٹیک ریڈار اور الٹرا ساؤنڈ استعمال کرتے ہوئے ہرم کی مشرقی جانب کچھ حیران کن اشارے دریافت کیے ہیں۔ دریافت کردہ اشاروں میں مشرقی پہلو کے نیچے دو خالی جگہیں ہیں۔
ان جگہوں میں زبردست طریقے سے پالش کیے گئے پتھر پائے گئے ہیں جو کہ قریباً چار میٹر بلند اور چھ میٹر چوڑے ہیں۔
اس طرح کے پھتر اگر کسی دوسری جگہ پائے گئے ہیں تو وہ اس ہرم کے شمالی طرف موجود مرکزی داخلے پر ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت، پاکستان اور بنگلہ دیشی ایئرلائنز میں تاریخی معاہدہ
کراچی:پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ائیر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا جس پر یکم دسمبر سے عمل درآمد ہوگا۔
اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی، معاہدے کی بدولت ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی۔
دونوں ملکوں کی قومی ائر لائنز کے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے، معیاری اور کم لاگت پر مشتمل کارگو حل فراہم کیے جائیں گے۔
پی آئی اے پاکستانی برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو خطے میں سب سے زیادہ موثر کارگو خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔