ماڑی پور پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 اسمگلرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پورسے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ کے پیکٹ برآمد کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ ولد تاج ملوک ، سید نوید احمد ولد سید جمیل احمد ، ثنا اللہ ولد عبدالشکور اور ولی جان ولد عبداللہ شامل ہیں۔مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیا مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان ہزار گنجی بس اسٹینڈ سے کراچی یوسف گوٹھ بس اسٹینڈ لائے تھے۔ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں ، ملزم ولی جان یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر منشی ہے جو کہ گاڑیوں میں خفیہ خانے بنوانے کے کام کو دیکھتا ہے۔ ملزم ثنا اللہ بلوچستان سے اشیا کو کلیئر کروانے اور سامان کوحب سٹی میں واقع گودام میں رکھوانے کا ذمہ دار ہے۔بس مالکان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د یا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد کی گئی ہے۔
پہلا واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ پلیہ کے قریب ایک مبینہ ڈاکو کے ساتھ مقابلہ کیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم فہید عرف کچرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، 10 ہزار روپے نقد اور دو پرس برآمد کیے گئے۔
دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے سواتی محلے کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے ایک ملزم اختر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اختر کو بھی طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی۔