محراب پور: خان پور ریلوے پولیس کی کارروائی،ایک چور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور میں خان پورریلوے پولیس کی کارروائی، ٹرین میں چوریاں کرنے والے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار ، مزید گرفتاریاں متوقع، مسروقہ سامان برآمد ،آج خان پور ریلوے پولیس نے محراب پور میں بڑی کارروائی کے دوران ٹرین میں دوران سفر ایک مسافر خاندان کا سامان، طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ملزم سے 60 لاکھ مالیت کا زیور برآمد کرلیا ہے ایس ایچ او ریلوے پولیس تھانہ عمران جتوئی کے مطابق گرفتار ملزم حسین رضا نے دوران سفر ایک مسافر خاندان کا سامان، 14 تولہ کے طلائی زیورات، 1 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری کیا تھا، انچارج اسپیشل برانچ مجید خان کے مطابق ملزم کو ہفتوں کی محنت کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 65 سال 2025 زیر دفعہ 379 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، پولیس مزید تفیش کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق ٹرینوں میں مسافروں کا سامان چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ سے بتایا جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محراب پور
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔