سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پورسے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ کے پیکٹ برآمد کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ ولد تاج ملوک ، سید نوید احمد ولد سید جمیل احمد ، ثناء اللہ ولد عبدالشکور اور ولی جان ولد عبداللہ شامل ہیں۔

مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان ہزار گنجی بس اسٹینڈ سے کراچی یوسف گوٹھ بس اسٹینڈ لائے تھے۔

ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں ، ملزم ولی جان یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر منشی ہے جو کہ گاڑیوں میں خفیہ خانے بنوانے کے کام کو دیکھتا ہے۔

 ملزم ثناء اللہ بلوچستان سے اشیا کو کلیئر کروانے اور سامان کوحب سٹی میں واقع گودام میں رکھوانے کا ذمہ دار ہے۔

بس مالکان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی  کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د یا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ

کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔

معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔

بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔

خصوصی نشست میں شرکاءنے سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز(سندھ) سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کیے۔

طلباء و طالبات نے کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سر گرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ
  • ہائی وے پیٹرولنگ کی کارروائی، مسافر بس کی تلاشی کے دوران ملزم گرفتار
  • پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار
  • محراب پور: خان پور ریلوے پولیس کی کارروائی،ایک چور گرفتار
  • محراب پور: حساس ادارے کی کارروائی نان کسٹم سگریٹ برآمد،ملزم فرار
  • راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے گرفتار
  • پولیس کا گٹکا مافیا پر بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کا گٹکا برآمد
  • راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے ملزمان گرفتار
  • لاہور میں گٹکا مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ