این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی کوششوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شدید ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کے کردار پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ضمنی انتخاب اس نشست پر ہوا جو سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی اور ان کے خلاف مبینہ جھوٹے مقدمات کے نتیجے میں زبردستی خالی کروائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: این اے 18 ہری پور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب

پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی نامزد آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب عمران خان کے نظریے اور عوامی حمایت کی بنیاد پر تقریباً 30 ہزار ووٹوں کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کر چکی تھیں، تاہم اس کے باوجود نتائج کو تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے تعینات کردہ آر اوز اور ڈی آر اوز کی جانب سے ایک بار پھر عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ ان کی امیدوار، چیف پولنگ ایجنٹس اور دیگر پولنگ ایجنٹس کو آر او آفس کے اندر داخلے سے روکا جا رہا ہے جبکہ فارم 45 اور فارم 47 میں کھلی جعل سازی کے ذریعے نتائج کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں آئینی اور قانونی تقاضوں سمیت شفافیت کے بنیادی اصولوں کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔ این اے-18 ہری پور کا ضمنی انتخاب وہ جیت چکی ہے، تاہم انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل نہ صرف جمہوریت پر عوام کے باقی ماندہ اعتماد کو ختم کر رہا ہے بلکہ معاشرے میں مزید تقسیم اور صوبوں کے درمیان نفرت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہری پور: این اے 18 میں ضمنی انتخاب جاری، پولنگ اسٹیشن 124 پر پہلا ووٹ کاسٹ

پارٹی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات نہ صرف عوامی مینڈیٹ کے قتلِ عام کے مترادف ہیں بلکہ یہ پورے انتخابی نظام کی ساکھ کو غیر معتبر اور غیر قانونی بنانے کے مترادف بھی ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے اس صورتحال کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تحریک انصاف دھاندلی شہرناز عمر ایوب ضمنی انتخاب عمر ایوب ن لیگ ہری پور.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف دھاندلی شہرناز عمر ایوب عمر ایوب ن لیگ ہری پور اے 18 ہری پور پی ٹی آئی عمر ایوب

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی