ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے: چیف الیکشن کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عموماً ٹرن آؤٹ کم ہی رہتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس انتخاب سے نمبرز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آنی تھی، اسی لیے عوام کی دلچسپی محدود رہی اور ٹرن آؤٹ بھی کم رہا۔
انہوں نے کہا کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بغیر کسی امتیاز کے کارروائی کی۔ ڈی آر اوز کی جانب سے کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ بعض معاملات پر کمیشن نے خود بھی نوٹس لیا ہے۔ طلال چوہدری کو اسی سلسلے میں آج طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔ ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں جیت لیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں بھی اپنے نام کرلیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الیکشن میں کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم
( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔