ایل ڈی اےکےایمپلائزکوٹہ میں پلاٹ لینےوالےملازمین کیلئےبڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
دورِ نایاب: لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اپنے ملازمین کو ایمپلائز کوٹہ کے تحت پلاٹ دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق وہ ملازمین جو کم از کم 10 سال سروس مکمل کر چکے ہیں، انہیں ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے۔
ایل ڈی اے کے ایڈمنسٹریشن ونگ نے اس مقصد کے لیے لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ ملازمین کو یہ پلاٹ دینے سے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا اور 2010 کے کینسل بیلٹنگ الاٹمنٹس کے تحت 1250 سے زائد ملازمین کو ریلیف حاصل ہوگا۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پلاٹس کی کیٹیگری میں 3 مرلہ، 5 مرلہ، 7 مرلہ، 10 مرلہ اور ایک کنال شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کچھ ملازمین نے پہلے ہی عدالت میں ایل ڈی اے کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے، جس کے بعد ایل ڈی اے اتھارٹی نے ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)وزارت آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا اوروفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اتھارٹی اہم قومی انفراسٹرکچر کیلیے سائبر سیکورٹی اقدامات تجویز کرے گی۔دستیاب دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی اتھارٹی ملک میں سائبر سیکورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی ایکٹ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کیلیے بھیج دیا گیا ہے، نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، سائبر سیکورٹی پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے، سیکیور ڈیٹا ایکسچینج لئیر، ڈیجیٹل شناخت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ دستاویز کے مطابق نادرا، ایف بی آر، ٹیلی کام کے ڈیٹا کو اہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر قرار دے دیا گیا، اہم اداروں کے انفارمیشن سسٹمز کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سسٹمز کو بھی اہم قرار دینے کا عمل جاری ہے، نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی کے قیام تک سرٹ کونسل فعال ہے۔