اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر ہونیوالے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی جوانوں نے بہادری سے حملہ ناکام بنا کر قوم کا سر بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پشاور میں ایف سی ہیڈکورٹرز پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی اس کارروائی نے دشمنوں کی بزدلی کو مزید بے نقاب کیا ہے۔ ایف سی جوانوں نے بہادری سے حملہ ناکام بنا کر قوم کا سر بلند کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اپنی جان وطن پر نچھاور کرنے والے ایف سی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ پشاور حملے میں شہید ہونے والے بہادر سپوت قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ قوم سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی خبریں؛ صدرمملکت کا سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار

وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے بعد وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔

ذرائع نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔

پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی ملاقات کے لیے کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے۔

پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی وزیراعلی بلوچستان سے متعلق صدر  آصف علی زرادری کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر میں شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کے دن گنے جا چکے،صدر زرداری کا ملاقات سے انکار
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں، سرفراز بگٹی صدر زرداری سے ملنے دبئی پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دبئی پہنچ گئے، صدر آصف علی زرداری سے ملاقات نہیں ہو سکی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں، صدر مملکت نے سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار کر دیا
  • وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی خبریں؛ صدرمملکت کا سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار
  • ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟