وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں، سرفراز بگٹی صدر زرداری سے ملنے دبئی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
رپورٹس کے مطابق سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔ رپورٹ میں پیپلز پارٹی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ صدر مملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ سرفراز بگٹی ملاقات کے لیے کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے ناراض اراکین اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق صدر آصف علی زرادری کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری سے ملاقات سرفراز بگٹی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔