تحائف وصول کرنا کیوں پسند نہیں ہے؟ انوشکا شرما کا انوکھا موقف
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں تحائف وصول کرنے سے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تحائف وصول کرنا بہت فضول لگتا ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ تحائف کا فنڈا بہت ہی فضول لگتا ہے۔ اصل میں میرا ایک عجیب سا فلسفہ ہے۔ اگر کوئی لڑکا مجھے تحفہ دیتا، تو میں پہلے تو اسے قبول نہیں کرتی تھی، پھر قبول کر کے اس کی قیمت معلوم کرتی اور اس کے برابر یا اس سے زیادہ قیمت کا تحفہ واپس دیتی تھی۔ میں نہیں چاہتی کہ کوئی کہے کہ میں نے اس پر خرچ کیا ہے۔ یہ میرے لیے پیسوں والا مسئلہ ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی 37ویں سالگرہ پر انوشکا شرما نے شادی سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
کلینیکل ماہر نفسیات ڈاکٹر رمپا سرکار کے مطابق اس طرح کا رویہ عموماً ان افراد میں دیکھا جاتا ہے جو تحائف وصول کرتے وقت خود کو مقروض یا کمزور محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ افراد، خاص طور پر جو اپنی خودمختاری کو اہمیت دیتے ہیں یا کسی کی توقعات کا تجربہ کرچکے ہیں، انہیں تحفہ وصول کرنا پریشان کن لگسکتا ہے، کیونکہ یہ ان کی خود کی قدر یا وقار کو متاثر کر سکتا ہے‘۔
ان کے مطابق اس رویے کے پیچھے یہ خوف بھی ہو سکتا ہے کہ لوگ انہیں بوجھ یا ’گولڈ ڈِگر‘ کے طور پر دیکھیں، کمزوری کے لیے برداشت کم ہونا، یا یہ یقین کہ تعلقات کو ہمیشہ جذباتی اور مالی طور پر متوازن رکھنا ضروری ہے تاکہ محفوظ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو بیرون ملک کیفے سے کیوں نکلنا پڑا؟
ان کا کہنا تھا کہ تحفے کے بدلے فوری طور پر برابر یا زیادہ قیمت کا تحفہ دینا اکثر ایک طریقہ بن جاتا ہے تاکہ یہ یقین دلایا جا سکے کہ وہ کسی کی مہربانی کا فائدہ نہیں اٹھا رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انوشکا شرما بالی ووڈ تحائف کا تبادلہ تحفے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انوشکا شرما بالی ووڈ تحائف کا تبادلہ تحفے انوشکا شرما تحائف وصول
پڑھیں:
ماہیکا شرما نے ہارڈک پانڈیا سے منگنی اور حمل کی خبروں کا حقیقت بتا دی
بھارتی آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور نوجوان سپر ماڈل ماہیکا شرما کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی منگنی اور حمل کی افواہوں پر آخرکار ماہیکا خود میدان میں آگئیں اور انہوں نے تمام خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔
گزشتہ دنوں دونوں کی منگل وار پوجا میں مشترکہ شرکت کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے فوراً اسے “نئی شروعات” سے جوڑ کر قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ معاملہ اُس وقت مزید گرم ہوگیا جب ماہیکا کی انگلی میں ایک بڑی چمکتی ہوئی انگوٹھی نظر آئی، اور سوشل میڈیا نے اسے فوراً “منگنی کی انگوٹھی” قرار دے دیا۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک دعویٰ کر دیا کہ ماہیکا حاملہ ہیں۔
ماہیکا نے افواہوں پر خاموشی ختم کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں طنزیہ انداز میں لکھا:انٹرنیٹ دیکھ کر مجھے خود ہی حیرت ہوتی ہے کہ شاید میں منگنی کر چکی ہوں، حالانکہ میں تو بس اچھی جیولری روزانہ پہنتی ہوں!
حمل کی افواہوں پر بھی انہوں نے humorous انداز میں کہا:اگر میں ایسی ڈریس پہن کر آؤں جو ان افواہوں کا مقابلہ کر سکے تو لوگ کیا کریں گے؟
ہارڈک اور ماہیکا پچھلے کچھ مہینوں سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے تبصرے کرتے رہے ہیں، جس سے ان کے تعلق کی خبریں پھیلتی رہیں۔
یاد رہے، ہارڈک پانڈیا کی پہلے شادی ناتاشا اسٹانکووچ سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا آگستیا ہے۔ 2020 میں شادی اور 2023 میں دوبارہ رسومات ادا کرنے کے بعد جولائی 2024 میں انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی اور اعلان کیا کہ وہ بیٹے کی کو-پیرنٹنگ مل کر کریں گے۔
فی الحال ماہیکا اور ہارڈک نے منگنی اور حمل سے متعلق تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے، جبکہ دونوں کے رشتے کی نوعیت کے بارے میں مداح اب بھی قیاس آرائیاں کرتے نظر آتے ہیں۔