data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنوں ریجن میں 28 اگست 2025 سے اب تک دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنائے گئے ہیں اور پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں، ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی نگرانی آر پی او بنوں سجاد خان نے کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوشش کی اور 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی کی، جدید حفاظتی اور سیکورٹی اقدامات کی بدولت تمام حملے ناکام بنا دیے گئے، آپریشنز کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 14 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک جبکہ 22 شدت پسند زخمی ہوئے۔

آر پی او بنوں سجاد خان نے بتایا کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور شدت پسند متعدد بار پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملے کر چکے ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا نے بنوں ریجن کو دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے ہیں، جن میں بلٹ پروف گیٹس اور ڈبل وال سسٹم شامل ہیں جو تھانوں میں نصب کیے گئے ہیں۔

سجاد خان نے مزید کہا کہ بنوں ریجن کو جدید اسلحہ اور جدید حفاظتی وسائل سے لیس کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے۔ آپریشنز کے دوران عوام نے بھی بھرپور تعاون کیا اور دہشتگردوں کے ڈرون حملے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکام بنائے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریجن میں جاری آپریشنز کا مقصد عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور دہشتگردی کے تمام خطرات کو ختم کرنا ہے، اور بنوں کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دہشتگردوں کے دہشتگردی کے حملے ناکام

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

لکی مروت:

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 خوارج مارے گئے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے ممکنہ ٹھکانے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور رفتار سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں 3 ماہ کے دوران 140 دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے گئے
  • پل کو اڑانے کا دہشتگرد منصوبہ ناکام بناکر پولیس نے بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا؛ وزیرداخلہ
  • بنوں میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی
  • بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پل کو تباہی سے بچا لیا گیا
  • دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پل دھماکے سے اُڑانے کی کوشش
  • دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام؛ علی الصبح پل کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش
  • بنوں:دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام؛ علی الصبح پل کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش
  • بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک