آئی ایس او جیکب آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آئی ایس او میں شامل ہو کر اس الٰہی اور انقلابی تحریک کا حصہ بنیں، کیونکہ نوجوان ہی کسی بھی قوم کا اصل مستقبل ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تاریخ انسانیت کے ہر دور میں حق و باطل کے درمیان جنگ جاری رہی ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کے مقابلے میں ابلیس، حضرت ہابیلؑ کے مقابلے میں قابیل، حضرت ابراہیمؑ کے مقابلے میں نمرود، حضرت موسٰیؑ کے مقابلے میں فرعون اور امام حسینؑ کے مقابلے میں یزید باطل کا پرچم اٹھا کر میدان میں آیا، لیکن فتح ہمیشہ حق ہی کی ہوئی، کیونکہ باطل کی قسمت میں ذلت، رسوائی اور شکست ہی لکھی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جیکب آباد کے سالانہ تنظیمی کنونشن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصرِ حاضر میں حضرت امام خمینیؒ حق و صداقت کا پیغام لے کر میدان عمل میں آئے اور وقت کی ظالم و جابر قوتوں کو للکارا۔ انہوں نے شیطان بزرگ امریکہ کے مکروہ کردار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور اسے تاریخی ذلت سے دوچار کیا۔ امام خمینیؒ نے امت مسلمہ اور اہل حق کو بیدار اور متحد کیا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ آج مزاحمتی محور یا مقاومتی بلاک عالمی قوت بن کر ظالم طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہے۔ اسرائیل کی عبرت ناک شکست کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی شدید اضطراب اور پریشانی کا شکار ہیں۔ پاکستان کے جعلی حکمرانوں کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے اس لئے یہ امریکی غلامی کی ہر حد کراس کر چکے ہیں۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محب وطن، صالح اور انقلابی نوجوانوں کی جماعت ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آئی ایس او میں شامل ہو کر اس الٰہی اور انقلابی تحریک کا حصہ بنیں، کیونکہ نوجوان ہی کسی بھی قوم کا اصل مستقبل ہوتے ہیں۔ آئی ایس او ضلعی کنونشن سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن مولانا منور حسین سولنگی، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اللہ بخش میرالی اور نو منتخب ضلعی صدر آئی ایس او اظہار الحسن نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مقابلے میں ڈومکی نے کہا علامہ مقصود آئی ایس او کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد کی گئی ہے۔

پہلا واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ پلیہ کے قریب ایک مبینہ ڈاکو کے ساتھ مقابلہ کیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم فہید عرف کچرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، 10 ہزار روپے نقد اور دو پرس برآمد کیے گئے۔

دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے سواتی محلے کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے ایک ملزم اختر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اختر کو بھی طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • عہد ِرسالتؐ میں صحابیاتؓ کا معاشی کردار
  • بی بی فاطمہ الزہراء (س) عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاک فوج کا کردار قابل تحسین، قوم متحد رہے، میاں محمدمقصود
  • ڈھاکا: پاکستان نے بنگلادیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-8 سے شکست دیدی
  • کرک، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک
  • ابوظہبی ٹی 10نے سپر فین مقابلہ شروع کر دیا
  • کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • تربیت و حقوق اطفال کے اسلامی احکامات
  • آئینی دور