بھارتی آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور نوجوان سپر ماڈل ماہیکا شرما کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی منگنی اور حمل کی افواہوں پر آخرکار ماہیکا خود میدان میں آگئیں اور انہوں نے تمام خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔
گزشتہ دنوں دونوں کی منگل وار پوجا میں مشترکہ شرکت کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے فوراً اسے “نئی شروعات” سے جوڑ کر قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ معاملہ اُس وقت مزید گرم ہوگیا جب ماہیکا کی انگلی میں ایک بڑی چمکتی ہوئی انگوٹھی نظر آئی، اور سوشل میڈیا نے اسے فوراً “منگنی کی انگوٹھی” قرار دے دیا۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک دعویٰ کر دیا کہ ماہیکا حاملہ ہیں۔
ماہیکا نے افواہوں پر خاموشی ختم کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں طنزیہ انداز میں لکھا:انٹرنیٹ دیکھ کر مجھے خود ہی حیرت ہوتی ہے کہ شاید میں منگنی کر چکی ہوں، حالانکہ میں تو بس اچھی جیولری روزانہ پہنتی ہوں!
حمل کی افواہوں پر بھی انہوں نے humorous انداز میں کہا:اگر میں ایسی ڈریس پہن کر آؤں جو ان افواہوں کا مقابلہ کر سکے تو لوگ کیا کریں گے؟
ہارڈک اور ماہیکا پچھلے کچھ مہینوں سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے تبصرے کرتے رہے ہیں، جس سے ان کے تعلق کی خبریں پھیلتی رہیں۔
یاد رہے، ہارڈک پانڈیا کی پہلے شادی ناتاشا اسٹانکووچ سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا آگستیا ہے۔ 2020 میں شادی اور 2023 میں دوبارہ رسومات ادا کرنے کے بعد جولائی 2024 میں انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی اور اعلان کیا کہ وہ بیٹے کی کو-پیرنٹنگ مل کر کریں گے۔
فی الحال ماہیکا اور ہارڈک نے منگنی اور حمل سے متعلق تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے، جبکہ دونوں کے رشتے کی نوعیت کے بارے میں مداح اب بھی قیاس آرائیاں کرتے نظر آتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کیلیفورنیا کے ساحل پر اٹھتے پُراسرار بلبلوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیلیفورنیا کے پرسکون ساحلی علاقے میں اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی جب ہرموسا بیچ کے رہائشیوں نے سمندر کی سطح پر اچانک بلبلوں کے اٹھنے کو نوٹس کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدا میں کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ بلبلے کہاں سے آرہے ہیں اور نہ ہی ان کی مقدار عام سمندری سرگرمیوں سے ملتی جلتی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں اور ساحل پر موجود لوگوں میں ایک تجسس بھرے خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔

اکثر رہائشیوں نے خیال ظاہر کیا کہ شاید یہ کسی بڑی آبی مخلوق کی موجودگی کی علامت ہے جب کہ بعض نے یہ تک سوچ لیا کہ کہیں کوئی زیرِ سمندر سب میرین تو ساحل کے قریب حرکت نہیں کر رہی۔ حالات اس وقت مزید دلچسپ بن گئے جب چند لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سرگرمی کسی نامعلوم خلائی وجود کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے۔

بعد ازاں یہ تمام اندازے اس وقت ختم ہو گئے جب معاملے کی حقیقت سامنے آئی۔

تحقیقات اور متعلقہ اداروں سے رابطوں کے بعد معلوم ہوا کہ بلبلوں کا یہ سلسلہ دراصل کسی نامعلوم مخلوق کا عمل نہیں بلکہ ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے جاری آپریشن کا حصہ تھا۔ اس موقع پر موجود ٹیم کے سربراہ رِک ڈیوِینے نے وضاحت کی کہ یہ بلبلے تب پیدا ہوئے جب کمپنی کی جانب سے کیلیفورنیا سے ایشیا تک بچھائی جانے والی فائبر آپٹک لائنوں کے لیے ضروری ٹیسٹنگ کا کام کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی آنے والے مہینوں میں ایک نئی لائن شامل کرنے کی تیاری میں ہے اور اس کے لیے زیرِ سمندر بچھے ہوئے ڈکٹ سسٹم میں ہوا بھری جا رہی تھی تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ لائنیں صحیح طریقے سے کام کر رہی ہیں۔

اس پوری صورت حال می رہائشیوں کے خدشات بھی سمجھ میں آنے والے تھے کیوں کہ سمندر کی سطح پر چھوٹے وقفوں سے تیزی سے اٹھنے والے بلبلے کسی بھی غیرمتوقع صورتحال کا تاثر دے سکتے تھے۔

کئی مقامی افراد سمندر کنارے کھڑے اس وقت حیران رہ گئے جب معلوم ہوا کہ اس انوکھی سمندری سرگرمی کے پیچھے کسی مخلوق یا فوجی نقل و حرکت کا ہاتھ نہیں بلکہ جدید ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کی توسیع کارفرما تھی۔ نئی فائبر آپٹک لائن کا مقصد براعظموں کے درمیان انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے، اور اس کے لیے پیشگی حفاظتی جانچ ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماہیکا شرما نے ہارڈک پانڈیا سے منگنی اور حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
  • سہیل آفریدی کے دعوے حقیقت سے عاری ہیں، طارق فضل چوہدری
  • جہاز کے پیچھے آسمان پر سفید لکیریں بننے کی سائنسی حقیقت سامنے آگئی
  • ایف-35 کی سعودی عرب کو فروخت، خواب حقیقت میں بدلنے والے نہیں
  • سردیوں میں دہی کھانے سے زکام کا خطرہ: حقیقت یا افسانہ؟
  • بھارتی پرچم لہرانے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ طلحہ انجم نے حقیقت بتا کر قوم سے معافی مانگ لی
  • ماہرہ خان کا صبا قمر سے متعلق افواہوں پر مؤقف
  • کیلیفورنیا کے ساحل پر اٹھتے پُراسرار بلبلوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
  • کیلیفورنیا کے ساحل میں پُراسرار بلبلوں کی حقیقت سامنے آگئی