ضمنی الیکشن میں عوام کی دلچسپی کم کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ—فائل فوٹو
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا، اس لیے عوام کی دلچسپی کم رہی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آج کا ضمنی الیکشن پُرامن رہا، ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کم ٹرن آؤٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا، جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلا تفریق ایکشن لیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز (ڈی آر اوز) نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں، کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا، آج کوئی بھی غیر معمولی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ وفاقی وزیر سینیٹر طلال چوہدری کو کل طلب کیا ہے، معاملے کی سماعت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک امیدوار کو نااہل کیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہر چیز کی ایک لیگل اسکیم ہے، دنیا بھر میں انتخابات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن وقتاً فوقتاً اپنی تجاویز حکومت کو بھیجتا رہتا ہے، کمیشن کے پاس ٹریبونل کو ہدایات دینے کا کوئی اختیار نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر ضمنی الیکشن نے کہا کہ
پڑھیں:
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشنر نے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو جرمانہ کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کر کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں رانا ثناء اللّٰہ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور رانا شہریار کی جانب سے اگر آج جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنا اور رانا شہریار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈیرہ غازی خان کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی حذیفہ رحمان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
مزید :