data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: بنگلادیش سابق کی وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرادیاگیا

خالدہ ضیاء کی میڈیکل ٹیم کے رکن اور ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر کئی اہم ٹیسٹوں کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ 79 سالہ سابق بنگلا دیشی وزیرِ اعظم کو اس سے قبل 15 اکتوبر کو معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد اگلے دن انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء گزشتہ کئی برسوں سے متعدد پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں، جن میں گٹھیا (آرتھرائٹس)، ذیابیطس، گردوں کے مسائل، پھیپھڑوں کی تکالیف اور آنکھوں کے امراض شامل ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا؛ وزیرِ اعظم

سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی پذیرائی کی ۔

وزیرِ اعظم  نے  محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ۔وزیراعظم نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا.مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے.پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں.

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

متعلقہ مضامین

  • اگلے الیکشن تک میرے خیال سے پی ٹی آئی نام کی جماعت نہ ہو: رانا ثناء اللّٰہ
  • ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی
  • ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری
  • پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا؛ وزیرِ اعظم
  • کے پی میں منشیات کے کارخانے، پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان ملاقات کررہے ہیں
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کے پہلے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کے بجائے ہنر مند بنائیں گے، فیصل راٹھور
  • لاہور:غیر ملکی وفود اجتماع گاہ میں داخل ہورہے ہیں، نماز جمعہ میں بھی شریک ہیں