وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہمان ٹیموں کی حفاظت کے لیے لگائے روٹس پر شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے دوران روٹس مہمانوں کی حفاظت کے لیے لگائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں، کرکٹ بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد پاکستان میں واپس آئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ رجحان بن گیا ہے کہ ہم فوری طور پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہمیں اکثر روٹس پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

اُن کا کہنا کہ اسے اچھے تناظر میں لینا چاہیے، حالات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں، مستقبل میں ایسی زحمتیں کم سےکم ہو جائیں گی۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ جب غیر ملکی ٹیمیں آتی ہیں تو سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے روٹ لگانا ضروری ہوتا ہے، آج میں خود بھی روٹ پر موجود تھا اور ٹیمیں یہاں سے گزر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ تعاون ضروری ہے، سری لنکا میں بھی ایسے مسائل تھے، وہاں ایل ٹی ٹی ای کی وجہ سے سخت سیکیورٹی انتظامات معمول رہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں، مستقبل میں ایسی زحمتیں کم سے کم ہو جائیں گی، شہری تھوڑی سی تکلیف برداشت کر کے قومی کھیل کی بحالی اور ملک کی مثبت شناخت کے لیے تعاون جاری رکھیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر نے کہا کہ عطاء الل ہ تارڑ کے لیے

پڑھیں:

اثر انداز ہونے کی کسی بھی کوشش پر فوری طور پر معطلی کر دی جائے گی: ایف بی آر 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اپنے تمام افسروں اور اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چوائس پوسٹنگ لینے کے لیے ادارے کے انتظامی امور پر اثر انداز ہونے کہ طرز عمل کو ترک کر دیں، یہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے اور اس کی وجہ سے ملازمت سے برطرفی بھی ہو سکتی ہے، خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی پر ادارے کے گریڈ 18  کے ایک اور گریڈ19  کے ایک افسر کو معطل بھی کیا گیا ہے۔ ادارے کے بہت سارے افسر اس وقت وزارتوں میں یا دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں اور ممکن طور پر ادارے کی اس ہدایت سے آگاہ  نہیں، اس لیے ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جا رہی ہے، ادارے میں ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح اثر انداز ہونے کی کسی بھی کوشش پر فوری طور پر معطلی کر دی جائے گی اور انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات، ٹرن آئوٹ بہتر، مسلم لیگ (ن) کو برتری کی توقع، عطاء تارڑ
  • فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج: ڈی ایٹ ممالک کو متفقہ پالیسی سے مقابلہ کرنا ہو گا: عطا تارڑ
  • فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے،عطاء تارڑ
  •  تمام مذہبی برادریوں کے حقوق آئین کے تحت محفوظ ہیں: اعظم نذیر تارڑ 
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان ملاقات کررہے ہیں
  • کسی تیسرے ملک کی ضرورت نہیں، مذاکرات کی لبنانی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ کا مثبت جواب
  • ناک سے خون آنا: کب معمولی ہے اور کب سنگین علامات کا اشارہ؟
  • اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اظہار اطمینان
  • اثر انداز ہونے کی کسی بھی کوشش پر فوری طور پر معطلی کر دی جائے گی: ایف بی آر