data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آج پی آئی اے ایسے موڑ پر کھڑی ہے جہاں سچ بولنا سب سے بڑا جرم بن گیا ہے۔ جنہوں نے مسافروں کی حفاظت اور ملازمین کے حق کی بات کی، ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ حالیہ دنوں میں 2 نمائندوں کی برطرفی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ادارہ اپنی ناکامیوں کا بوجھ انہی لوگوں پر ڈال رہا ہے جو بہتری چاہتے تھے۔
یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب پی آئی اے مسلسل نقصان میں جا رہی ہے۔ طیارے زمین پر کھڑے ہیں، شیڈول بگڑ چکے ہیں اور ہزاروں اہل ملازمین مایوسی کا شکار ہیں۔ ایسے میں ان چند لوگوں کو نشانہ بنانا جو ادارے کی اصلاح کی بات کرتے ہیں، کسی صورت انصاف نہیں۔
ماضی میں بھی یہی روش رہی کہ جو سوال کرے، وہ غیر ضروری قرار پاتا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ادارے کے اندر خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ اگر زبان کھولی تو نوکری جائے گی، اس لیے سب چپ ہیں۔ یہ خاموشی ہی اصل زوال ہے۔
اصلاح کا آغاز اس دن ہوگا جب فیصلے میرٹ پر ہوں، احتساب نیچے نہیں اوپر سے شروع ہو، اور اختلاف کو جرم نہ سمجھا جائے۔ پی آئی اے کو دوبارہ سنبھالنے کے لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ سچ بولنے والوں کو سزا نہیں، اعتماد دیا جائے۔
ادارے زندہ اس وقت رہتے ہیں جب ان کے لوگ خود کو محفوظ سمجھیں۔ جب محنت کش خوف کے بغیر بول سکیں، تب ہی پروازیں بھی سنبھلتی ہیں اور عزت بھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 23 سو روپے کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چھٹے روز ہفتے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1808 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 860 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 69 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 398 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 59 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 627 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 23 ڈالر سے برھ کر 4065 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی طلب اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں سونا اور چاندی دونوں ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث یہ قیمتی دھاتیں اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری روز یعنی جمعہ کے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اورجمعرات والی قیمتیں ہی برقرار تھیں۔