برطانیہ پلٹ شخص اور اس کے ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
برطانیہ پلٹ شخص اور اس کے ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)برطانیہ پلٹ شخص نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں برطانیہ پلٹ شخص نے ساتھیوں سمیت خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، جس پر متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے والدہ سمیت ملزم سلیم اختر کے گھر کام کرتی ہوں،ملزم نے ایک سال قبل زبردستی زیادتی کی،20نومبر کو ملزم شاپنگ کے لیے اپنی گاڑی میں ساتھ لے گیا اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں قائم ڈیرے پر زیادتی کی۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم شاہد سلیم کے بعد اس کے ساتھی رضوان اور نامعلوم نے بھی زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی، ترجمان دفتر خارجہ دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی، ترجمان دفتر خارجہ بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں الیکشن ایکٹ کی کیخلاف ورزی، سہیل آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا سی ڈی اے نے جناح ٹائون ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خاتون سے اجتماعی زیادتی زیادتی کی سب نیوز
پڑھیں:
برطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں
برطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس) برطانیہ کے ایمیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں کردی گئی۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ شبانہ محمود نے تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔
ایمیگریشن قوانین میں اصلاحات کے تحت مستقبل رہائش کیلئے 5 برس سے 30 برس تک مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔ کم تنخواہ والے اور ان پر انحصار کرنے والے ویزا ہولڈرز کو مستقل رہائش کیلئے 15 برس انتظار کرنا ہوگا۔
سرکاری امداد لینے والے 20 سال سے پہلے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ غیر قانونی تارکین وطن اور اووراسٹے کرنے والے 30 برس تک مستقل رہائش کے اہل نہیں ہونگے۔ سوشل سیکٹر میں کام کرنے والے اسکلڈ ورکرز 5 برس بعد ہی مستقل رہائش کے اہل ہونگے۔ زیادہ ٹیکس دینے والے بھی اس کٹیگری میں آئیں گے۔
برطانوی ایمیگریشن قوانین کے ماہر بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا ہے نئے قوانین کے تحت برطانوی شہریت ملنے سے پہلے مالی امداد اب کسی کو نہیں ملے گی تاہم سالانہ پچاس ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کمانے والوں کو نئے قوانین سے فائدہ پہنچے گا۔
نئے قوانین کے تحت 2021 کے بعد برطانیہ جانے والے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونگے، اس سے پہلے برطانیہ منتقل ہونے والے افراد پر یہ قوانین لاگو نہیں ہونگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں بنگلا دیش میں زلزلے کے زور دار جھٹکے ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے جنگ نہیں، پاکستان پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین علاقائی مسائل کے حل بارے معاہدہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم