data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

20 نومبر کو ملاقات برائے مزدوروں کے مسائل

مختار حسین اعوان صدر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے مزدور نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن خان، خادم حسین، رزاق کاچھیلو، شہزاد اور حسین بنگش بھی موجود تھے۔
کمشنر نے سنجیدگی کے ساتھ مزدوروں کے مسائل سنے۔
مزدوروں نے کمشنر کی فعال قیادت اور عزم کو سراہا۔
اگلے ہی دن اچانک دورہ کرکے مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا۔

21 نومبرکو کے وی ایس ایس ایچ اسپتال کا اچانک دورہ

معزز کمشنر سیسی، ہادی بخش کْلہوڑو نے اسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور اہم شعبہ جات کا جائزہ لیا:
آپریشن تھیٹر
لیبارٹری
سندھ ایچ آئی وی اسکریننگ سینٹر
ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ
سی ٹی اسکین یونٹ
اہم اقدامات اور ہدایات:

سی ٹی اسکین مشین جو تقریباً 18 ماہ سے غیر فعال تھی، اب مکمل فعال کر کے پیر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔
سندھ ایچ آئی وی اسکریننگ ٹیم کے لیے اضافی سہولیات اور جگہ فراہم کی جائے تاکہ زیادہ مریضوں کی مؤثر اسکریننگ ممکن ہو سکے۔
اسپتال انتظامیہ کی صفائی، نظم و ضبط اور خدمات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار۔
محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم۔

مریضوں اور نمائندوں کے تاثرات:
مریضوں اور مزدور نمائندوں نے کمشنر کی فعال، مؤثر اور بصیرت افروز قیادت کو سراہا اور کہا کہ ان کے اقدامات مریضوں اور مزدوروں کے لیے امید اور اعتماد کا باعث ہیں۔

ویب ڈیسک گلزار

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مزدوروں کے

پڑھیں:

ٹریفک حادثے میں زخمی دلہن کی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیرالا : بھارت میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا میں اسکول ٹیچر آوانی اپنی شادی کیلیے میک اپ کروانے جا رہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں تاہم دولہا اور دلہن کے اہل خانہ نے تقریب منسوخ نہ کرنے کے بجائے اسپتال میں انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں آوانی اور ان کے منگیتر شیرو نے بغیر موسیقی، سجاوٹ یا روایتی تقاریب کے سادگی سے شادی کی۔اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی تو صارفین کو شاہد کپور اور امریتا راؤ کی 2006 کی فلم (Vivah) یاد آئی۔

اس موقع پردولہے میاں شیرو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں اور آوانی کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں اور اہل خانہ ہمارے رشتے کو پہلے ہی قبول کر چکے ہیں، شادی اسی دن طے تھی اور سب خوشی سے تیاریوں میں مصروف تھے کہ حادثے نے حالات بدل دیے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ولیکا اسپتال انتظامیہ کی وضاحت
  • ولیکا اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر بخت زمین کی مذمت
  • PCEMکی فیصل آباد میں بوائلر دھماکے کی مذمت
  • بلوچستان میں کوئلے کے کان کنوں کا معاشی استحصال: ایک تحقیقی جائزہ
  • نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے تحت لیبر کانفرنس کا انعقاد
  • بھارت : نئے لیبر قوانین واپس نہ لینے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • باکو:وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء تارڑسیکرٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصاد ی تعاون سفیر اسیاکا عبدالقادر امام سے ملاقا ت کررہے ہیں
  • ٹریفک حادثے میں زخمی دلہن کی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی
  • کراچی میں ڈینگی کیسز کی صورت حال انتہائی خطرناک