بھارتی میڈیا نے تیجس حادثے کا الزام امریکا پر عائد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
بھارتی میڈیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے کا الزام امریکا پر عائد کر دیا ہے۔ بھارتی سابق میجر جنرل جی ڈی بخشی اور مشہور اینکر ارنب گوسوامی نے اس حادثے کی ذمہ داری امریکی انجن پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
ارنب گوسوامی نے دعویٰ کیا کہ امریکا سے جی ای 404 انجن کی فراہمی میں تاخیر نے بھارت کی دفاعی تیاریوں میں خلل ڈال دیا، اور امریکی حکومت نے جان بوجھ کر تیجس کے انجنوں کی ڈلیوری سست کرنے کی کوشش کی۔ گوسوامی کے مطابق، امریکا کو لائٹ کومبیٹ ائیرکرافٹ (ایل سی اے) پروگرام اور تیجس کی ترقی سے خطرہ محسوس ہوتا ہے، کیونکہ یہ طیارہ جنرل الیکٹرک کے انجنوں پر چلتا ہے، جو بھارت کا “کبھی دوست نہیں رہا”۔
اس کے علاوہ، بھارتی سابق میجر جنرل جی ڈی بخشی نے بھی انجن کی فراہمی کی تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جی ای 404 انجن بھارت کو دو سال پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس کے لیے ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے تھے، لیکن اب تک بھارت کو صرف 2 انجن ہی ملے ہیں۔
اس دوران، بھارتی میڈیا میں اس بات پر بھی بحث کی جا رہی ہے کہ تیجس کے حوالے سے 53 اہم خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کا ذکر حالیہ آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس ایک فضائی مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ کی ہلاکت ہو گئی۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :