بھارتی میڈیا نے امریکا کو تیجس حادثے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
بھارتی میڈیا نے امریکا کو تیجس حادثے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
بھارتی نا اہلی بھارتی دفاعی کمزوری چھپانے کیلئے گودی میڈیا پر جنرل ریٹائرڈبخشی اور ارنب گوسوامی نے امریکی انجن کو حادثے کی وجہ قراردیدیا۔
ارنب گوسوامی نے کہا کہ تیجس امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے تیارانجن سے چلتا ہے، انجن کی تاخیر نے دفاعی تیاری میں خطرناک خلا پیدا کردیا۔ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک بھارت کی کبھی دوست نہیں رہی۔ امریکی حکومت نے تیجس کیلئے نئے انجنوں کی فراہمی سست کرنےکی کوشش کی۔ امریکا ایل سی اے پروگرام اور تیجس کو ایک خطرہ سمجھتا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈبخشی نے کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ کب سندور2 دوبارہ بھڑک اٹھے، جی ای 404 انجن ہمیں دو سال پہلے مل جانا چاہیے تھا، ابھی تک ہمیں صرف دو انجن ملے ہیں، نئےانجنوں کیلئےبھارت نےایک ارب ڈالر ادا کیے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سرکار اور اس کا گودی میڈیا اپنی ان حرکات کی وجہ سے نا صرف جگ ہسائی کا سبب بنتے ہیں بلکہ بھارتی عوام کو بھی اصلی مسائل کی طرف سے ہٹاتے ہیں، اس ذاتی سیاسی اور معاشی مفاد کی خاطر بھارت ایک خطرناک بند گلی میں داخل ہوتا جا رہا ہے۔ طیارہ حادثہ بھارتی دفاعی صنعت کی ناکامی کا واضح عکاس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائی کو ایک اور سبکی کا سامنا پڑا، دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کو نکلنےکا موقع نہیں ملا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا، رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا، پھر شعلے بلند ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔