ولیکا اسپتال انتظامیہ کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے HIV سے متاثرہ مریضوں کی خبریں مسلسل سامنے آرہی ہیں۔اس حوالے سے ادارہ یہ وضاحت پیش کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ HIV سے متاثرہ مریض جو اب تک سامنے آئے ہیں ان کی تعداد غیر معمولی طور پر بہت زیادہ بتائی جارہی ہے، گزشتہ تین ماہ میں ایسے سات مریضوں کی باقاعدہ نشاندہی ہوئی ہے اور زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ مریض ولیکا اسپتال میں علاج و معالجہ سے پہلے ہی اس (HIV) کا شکار تھے۔ یاد رہے کہ ضلع کیماڑی بالخصوص سائٹ ایریا میں HIV کے پھیلاؤ کے حوالے سے اطلاعات مسلسل سامنے آرہی تھیں کیونکہ قریب و جوار کے علاقہ میں عطائی معالجوں کی غیر معمولی تعداد ہے جو اس طرح کی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی اسپتال، سائٹ ایریا میں اس حوالے سے حفاظتی انتظامات اٹھائے گئے ہیں اور فوری طور پر نا صرف مریضوں اور اسٹاف کی اسکریننگ کروائی جارہی ہے بلکہ اسپتال میں صفائی و ستھرائی پر بھر پور توجہ بھی دی جارہی ہے تا کہ کسی بھی قسم کا انفیکشن نہ پھیلے، ساتھ ہی HIV کے حوالے سے اسٹاف اور مریضوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور،لبرٹی چوک پر پیپلزپارٹی کی ممبرسازی مہم کے موقع پر موٹرسائیکل ریلی نکالی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">