تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے فائنل مقابلے کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا۔

 25 سالہ فاطمہ بوش انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں کے لیے مشہور ہیں۔ فائنل سے پہلے کی ڈرامائی صورتحال کے باوجود فاطمہ نے جیت اپنے نام کر لی۔

لائیو اسٹریم کے دوران تھائی ایونٹ ڈائریکٹر نے انکی سرِعام سرزنش کی لیکن اسکے باوجود فاطمہ بوش مداحوں کی پسندیدہ امیدوار قرار پائیں۔

مس یونیورس کے فائنل میں آئیوری کوسٹ، فلپائن، تھائی لینڈ اور وینزویلا کی حسینائیں بھی شامل تھیں جنہیں 120 سے زائد شرکاء میں سے منتخب کیا گیا تھا۔

فاطمہ بوش نے فائنل سے پہلے تھائی ایونٹ آرگنائزر نواٹ اٹساگرِسل کے ریمارکس پر ایک ڈرامائی واک آؤٹ کیا۔ مس عراق سمیت دیگر شرکا نے بھی انکا ساتھ دیا اور وہ بھی واک آؤٹ کرگئے۔

ایونٹ آرگنائزر نے فاطمہ پر سرِعام تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر پروموشنل مواد نہیں پوسٹ کیا۔ فاطمہ بوش نے کہا کہ ڈائریکٹر کا رویہ ہتک آمیز تھا، اس نے مجھے بیوقوف کہا۔ دنیا کو یہ دیکھنا چاہئے، ہم با اختیار خواتین ہیں اور یہ پلیٹ فارم ہماری آواز کے لیے ہے۔

اس واقعے کے بعد میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے فاطمہ کو خواتین کے لیے ایک مثال قرار دیا۔ بعد ازاں نواٹ نے بھی ان سے معافی مانگ لی۔

فائنل سے پہلے دیگر مسائل میں دو ججز کا استعفیٰ شامل تھا، ایک نے الزام لگایا کہ مقابلہ غیر رسمی ووٹنگ کے ذریعے طے کیا گیا جبکہ سابق فٹبالر کلاڈ میکیلیلے نے بھی ذاتی وجوہات بتاتے ہوئے جج شپ سے دستبرداری اختیار کی۔

مقابلے کے دوران دیگر حادثات بھی پیش آئے جس میں مس برطانیہ ڈینیئل لیٹمر کا پرفارمنس کے دوران گرنا اور مس جمیکا گیبریل ہنری کا ایوننگ گاؤن شو میں گر کر اسپتال منتقل ہونا شامل ہے۔

مس یونیورس آرگنائزیشن کے صدر راؤل روچا کے مطابق ہنری میڈیکل نگرانی میں آرام کر رہی ہیں اور کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔

اس سب کے باوجود فائنل میں فاطمہ بوش نے اپنی محنت اور حوصلے سے سب کو متاثر کیا اور مس یونیورس 2025 کا تاج اپنے نام کر لیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مس یونیورس فاطمہ بوش

پڑھیں:

اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا

اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسنوکر ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا ۔ پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے سابق عالمی چیمپئن بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو
  • پرو 10 لیگ جنوری 2026 میں تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ میں لانچ ہوگی
  • پرو10 لیگ جنوری 2026 میں تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ میں لانچ ہوگی
  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ؛ پاکستان، آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • میرپورخاص، ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا
  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • میرواعظ حسن افضل فردوسی کا دہلی کار دھماکے کے بعد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • بچی کے لالی پاپ نے ڈاکو کو بدل دیا؟ حقیقت جان کر سب حیران