data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار ہرسال کی طرح اس سال بھی لاڑ سندھ کی مشہور صوفی بزرگ ہستی سید غلام شاہ لکیاری کا سالانہ عرس اور میلہ منعقد کیا گیا جس کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپور نے درگاہ پر حاضری دے کرچادر چڑھاکرکیا درگاہ کے سجادہ نشین سیدحسن شاہ لکیاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں اجرک کے تحفے پیش کیے۔تفصیلات کے مطابق.

سندھ کی سرزمین کو صوفیا کرام اور اولیا اللہ کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ سندھ کے ہر قصبے گاؤں دیہات میں کسی نہ کسی بزرگ کا مزار شریف ہونا ایک عام بات ہے سندھ کی سرزمین پر ویسے تو لال شہباز قلندر، بھٹ شاہ، سچل سرمست ، جیسے برگان دین کے عرس مبارک پر شاندار میلوں کا انعقاد کیاجاتا ہے اور اس میں ہزار کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں لیکن سندھ کے دیگر علاقوں خاص طور پر لاڑ سندھ میں بھی مختلف بزرگان دین کے عرس پر میلے لگانے کا قدیم رواج موجود ہے اس ہی سلسلے میں گزشتہ روز تلہار کے نواحی گاؤں غلام شاہ میں صوفی بزرگ سید غلام لکیاری کا سالانہ عرس اور میلہ منعقد کیا گیا جس میں درگاہ کے سجادہ نشین سید حسن شاہ لکیاری کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپور کو میلے کے افتتاح کی دعوت دی گئی جسے میر اللہ بخش تالپور نے قبول کی اور درگاہ پہنچ کر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی بعدازاں رکن صوبائی اسمبلی نے میلے کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میلے میں موجود دکانداروں اور حاضرین نے بڑی تعداد میں رکن صوبائی اسمبلی کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور انہیں اجرک کے تحفے پیش کیے۔ رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپور نے میلے میں سندھ کی مشہور کشتی ملاکھڑا میں بھی شرکت کی اور کامیاب پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں نقد انعامات بھی دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپور نے کہا کہ سندھ کی سرزمین ہزاروں سالوں سے پرامن لوگوں کی سرزمین رہی ہے اس لیے اس سرزمین پردنیا کے ہر کونے سے لوگ آکر مختلف اداوار میں آباد ہوئے دین اسلام کی تبلیغ کے سلسلے میں عرب اور ایران سے بھی بڑی تعداد میں اولیا اللہ نے سندھ کی سرزمین کا رخ کیا اور یہاں کے مقامی لوگوں کے خلوص محبت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ وہ سندھ کے ہی ہوکر رہ گئے یہ سندھ کی سرزمین اور سندھی قوم کا حسن سلوک ہی ہے جو یہاں آیا وہ یہی کا ہوگیا میں شکر گزار ہوں درگاہ غلام شاہ لکیاری کے سجادہ نشین سائیں حسن شاہ لکیاری کا کہا انہوں نے مجھے عرس میں حاضری کا موقع فراہم کیا اور میں مشکور ہوں اہل علاقہ کا جنہوں نے مجھے سندھ کی شان اجرک کے تحفے پیش کیے۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ کی سرزمین غلام شاہ کیا اور

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن