گولارچی،امان سارن درویش کا سالانہ عرس منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گولارچی (نمائندہ جسارت) گولارچی میں امان سارَن درویش کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں روحانی ماحول، ذکر و اذکار اور نعت خوانی نے سماں باندھ دیا۔ علاقے بھر سے زائرین، عقیدت مندوں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عرس کی اس تاریخی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو اور تعلقہ جنرل سیکرٹری عرفان گجر نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں نے درگاہ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور درگاہ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔ تقریب کا اہتمام درگاہ کمیٹی حضرت امان سارَن درویش گولارچی نے کیا، جس میں حاجی عبدالغفور میمن، حاجی عبدالسلام میمن، شوکت علی و دیگر نے منتظمین کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائیں۔ عرس کی محفل دعائے خیر اور زائرین کی ضیافت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-3
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ایم طحہٰ کبیر ولد ناصر کبیر سیٹ نمبر254016 نے3987 نمبرزکے ساتھ پہلی،یسریٰ خان بنت عبدالسمیع خان سیٹ نمبر254242 نے3965 نمبرزکے ساتھ دوسری اور سبکن عرفان بنت محمد عرفان سیٹ نمبر254217 نے 3949 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 253 طلبہ شریک ہوئے،246 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب97.23 فیصدرہا۔