ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز نے کہا کہ اسمبلی کے صرف دو دن رہ گئے ہیں، اگر ان دو دنوں میں بھی کوئی عوامی مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو کرنا چاہیے، ہم نے دوبارہ حلقے میں جانا ہے، ہم نے حلقے کے ساتھ انصاف نہیں کیا تو عوام الیکشن میں جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ایکسائز گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ تقرریں اچھی کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کر سکتے۔ کچھ لوگ عمل کرتے ہیں تقریر نہیں کر سکتے۔ حاجی گلبر عمل کرنے والا شخص ہے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ تقریر کرنے میں مہارت نہیں رکھتے لیکن کام کرنے میں ماہر ہیں۔ ہفتہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حاجی گلبر جیسا مہارت رکھنے والا آدمی اس ایوان میں اور کوئی موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید بہت قابل اور دلیر تھا لیکن وہ اپنا ہی دشمن نکلا، انہوں نے جلد بازی میں اپنی ذات کو نقصان پہنچایا، اس میں ہم سب کا کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کے صرف دو دن رہ گئے ہیں، اگر ان دو دنوں میں بھی کوئی عوامی مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو کرنا چاہیے، ہم نے دوبارہ حلقے میں جانا ہے، ہم نے حلقے کے ساتھ انصاف نہیں کیا تو عوام الیکشن میں جواب دینگے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن