WE News:
2025-11-23@20:32:05 GMT

اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ: پاکستان کے محمد آصف کا چینی کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز

مسقط میں ہونے والے فائنل میں محمد آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو 2-3 سے شکست دی۔ فیصلہ کن فریم میں اسجد اقبال نے 104 کا شاندار بریک کھیل کر کامیابی کی راہ ہموار کی۔

وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستانی ٹیم کی اس تاریخی فتح پر وزیراعظم نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ مہارت اور بھرپور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے چیمپئن کھلاڑیوں پر فخر ہے اور پاکستان کے نوجوان کھیل کے میدان میں دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

قومی اسنوکر ٹیم نے سر فخر سے بلند کیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے  بھی پاکستانی ٹیم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا چیمپیئن بن گیا

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے محمد آصف اور اسجد اقبال کو غیر معمولی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سنوکر ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ پوری قوم کا سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عزم، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے ورلڈ کپ چیمپئنز کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسنوکر ورلڈ کپ آصف علی زرداری پاکستان چیمپیئن وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسنوکر ورلڈ کپ ا صف علی زرداری پاکستان چیمپیئن وزیراعظم شہباز شریف اسجد اقبال ورلڈ کپ کہا کہ کیا ہے

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ  

( ویب ڈیسک )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لبنان کے یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کے مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

 اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان، لبنان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور مشکل وقت میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

  صدر زرداری نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان سے فوری انخلا کریں تاکہ خطے میں کشیدگی میں کمی آئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات

 انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان، لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

 صدرِ مملکت نے بے گھر لبنانی شہریوں کی محفوظ واپسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ہر سطح پر لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا؛ وزیرِ اعظم
  • محمد آصف اور اسجد اقبال نے  ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا؛ چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی 
  • اسنوکرٹیم ورلڈ کپ: ہانگ کانگ کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا
  • میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، منزہ عارف
  • چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا
  • اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا     
  • دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جانا، طیارہ حادثے پر آفریدی کا ردعمل
  • صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ  
  • بھارتی طیارے کے حادثے پر شاہد آفریدی کا ردعمل