data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار نواحی گاؤں محمد قاسم خاصخیلی کے رہائشیوں محمد بچل خاصخیلی، علی مراد خاصخیلی، فیصل خاصخیلی کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سگے بھانجے جان کا دشمن بن گیا ہے تحفظ فراہم کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق.

گاؤں محمد قاسم خاصخیلی کے رہائشیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے بااثر وڈیرے بشیر احمد اور ذوالفقار نے ہمارے بھانجے منصور احمد ، منٹھار اور مزمل، محبوب کو ہمارے خلاف بھڑکایا ہے وڈیرے کے بہکاوے میں آکر ہمارے گھروں پر ہتھیاروں سے حملہ کردیا ہم بامشکل جان بچاکر بھاگ کرپریس کلب پہنچے ہیں مذید بتایا کہ ہم کچھ عرصے سے سرکاری زمین پر آباد ہیں ہمارے بھانجے ہمیں وہاں سے اٹھانا چاہتے ہیں جس کا فیصلہ مقام افراد نے بھی کیا اور پولیس نے بھی کیا لیکن وہ بہکاوے میں آئے ہوئے ہیں اور کسی کی نہیں مان رہے ہیں اور اب تو انہوں نے ہم پر حملہ بھی کردیا ہے ہم آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں تحفظ فراہم کریں.

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میرپور خاص: مین پوری فیکٹری کے مالک ظفر کی منشیات کھلے عام بکنے لگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص (نمائندہ جسارت)مین پوری فیکٹری مالک کنگ ظفر خاصخیلی پولیس سرپرستی میں شہر بھر میں کھلے عام منشیات فروخت کرنے لگا ٹیمیں بے بس۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ظفر خاصخیلی کو کھلی چھوٹ محمود آباد تھانے کی حد میں منتلی انچارجوں کی سر پرستی میں مین پوری فیکٹری سے روزانہ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر سٹی سب ڈویژن کے تھانوں سٹی تھانہ۔مہران تھانہ غریب آباد تھانے کے ساتھ سٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حد میں ظفر خاصخیلی مین پوری فیکٹری سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مضر صحت نشہ اور مین پوری اپنے سیلزمینوں کے زریعے کھلے عام کٹھوں میں سپلائی جاری رکھا ہوا ہے زرائع کے مطابق ظفر خاصخیلی مین پوری فیکٹری مالک تھانہ سمیت تمام منتلی انچارجوں کو اپنی جیب میں رکھتا ہے جبکہ تمام منتلی انچارج ظفر خاصخیلی کو مکمل سپورٹ کے ساتھ چھاپے سے قبل پیشگی اطلاع کے ساتھ مکمل سہولت کاری پیش کرتے ہیں شہری حلقوں نے آئی جی سندھ ٹیم ڈی آئی جی میرپورخاص ٹیم اور ایس ایس پی میرپورخاص گنگ منشیات فروش ظفر خاصخیلی کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائے اور محمود باد تھانے کی حد میں قائم مین پوری فیکٹری کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے رہائشی پینے کے پانی کی قلت کے خلاف سخی حسن پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں
  • حیدرآباد: 72سالہ باپ بیٹوں کے ظلم کے خلاف پریس کلب پہنچ گیا
  • حیدرآباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آئینی ترمیمی بل کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جارہاہے
  • میرپور خاص: مین پوری فیکٹری کے مالک ظفر کی منشیات کھلے عام بکنے لگی
  • ماتلی: گل محمد کالونی کی رہائشی ہیلتھ ورکر پر حملہ، ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج
  • بدین ،سول اسپتال کی غفلت کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج
  • آئینی ترامیم کیخلاف یوم سیاہ، سکردو میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ
  • ہنگورجہ: مختلف گائوں کے رہائشی نوجوان پیدائشی طورپر معذور
  • ٹنڈو محمد خان پریس کلب کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد