میرپور خاص: مین پوری فیکٹری کے مالک ظفر کی منشیات کھلے عام بکنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)مین پوری فیکٹری مالک کنگ ظفر خاصخیلی پولیس سرپرستی میں شہر بھر میں کھلے عام منشیات فروخت کرنے لگا ٹیمیں بے بس۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ظفر خاصخیلی کو کھلی چھوٹ محمود آباد تھانے کی حد میں منتلی انچارجوں کی سر پرستی میں مین پوری فیکٹری سے روزانہ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر سٹی سب ڈویژن کے تھانوں سٹی تھانہ۔مہران تھانہ غریب آباد تھانے کے ساتھ سٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حد میں ظفر خاصخیلی مین پوری فیکٹری سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مضر صحت نشہ اور مین پوری اپنے سیلزمینوں کے زریعے کھلے عام کٹھوں میں سپلائی جاری رکھا ہوا ہے زرائع کے مطابق ظفر خاصخیلی مین پوری فیکٹری مالک تھانہ سمیت تمام منتلی انچارجوں کو اپنی جیب میں رکھتا ہے جبکہ تمام منتلی انچارج ظفر خاصخیلی کو مکمل سپورٹ کے ساتھ چھاپے سے قبل پیشگی اطلاع کے ساتھ مکمل سہولت کاری پیش کرتے ہیں شہری حلقوں نے آئی جی سندھ ٹیم ڈی آئی جی میرپورخاص ٹیم اور ایس ایس پی میرپورخاص گنگ منشیات فروش ظفر خاصخیلی کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائے اور محمود باد تھانے کی حد میں قائم مین پوری فیکٹری کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مین پوری فیکٹری ظفر خاصخیلی
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی