حیدرآباد: 72سالہ باپ بیٹوں کے ظلم کے خلاف پریس کلب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوالہیار پولیس کے ریٹائرڈ ایس ایچ او 72سالہ ابراہیم پتافی اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے ظلم کیخلاف پریس کلب حیدرآباد پہنچ گیاایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ڈی ایس پی حالی روڈ مجتبیٰ شیخ کاروائی نہیں کررہا ہے، ابراہیم پتافی نے کہاکہ میرے بھائیوں عبدالرحمن، عبدالغفور اور بیٹوں شاہد اور زاہد نے میری زمین اور گھر پر قبضہ کرکے مجھے روڈ پر نکال دیا ہے،اب میں گلیوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ایس ایچ او بکیرا علی بخش شاہ نے مجھے اغوا ء کرکے مجھے زرد کوب کیا اور رات کے اندھیرے میں موبائل میں ڈال کر میرپورخاص روڈ پر پھینک دیا، میں دل کا مریض ہوں اور میں حال ہی میں وینٹی لیٹر پر تھا، میرے بھائی اور بیٹے میری پنشن پر بھی قبضہ کرنا اہتے ہیں، پولیس میں چالیس سال اپنی زندگی گذارنے والے آج بھی سڑکوں پر پولیس سے انصاف کی بھیک مانگ رہا ہوں، انہوںنے کہاکہ اگر میرے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو بروز پیر کی شام پابچ بجے حیدرآباد پریس کلب پر پہنچ کر خودسوزی کرلوں گا، انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سیشن جج حیدرآباد آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف دلائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔