پیر پگارا شاہ مردان شاہ راشدی سیاست میں بادشاہ تھے،مقررین
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سنجھورو (نمائندہ جسارت ) پیر پگارا شاہ مردان شاہ راشدی چھت دھنی سیاست کے میدان میں بادشاہ تھے ،مقررین کا پریس کلب سنجھورو میں پیر پگارا کی سالگرہ کے موقع پر اظہار خیال تفصیلات کے مطابق پریس کلب سنجھورو میں صحافی امام بخش منگریو کی جانب سے پیر پگارا کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا شاہ مردان شاہ راشدی المعروف چھت۔ دھنی سیاست میں اپنی مثال آپ تھے ان کے در پر ھر سیاستدان حاضری بھرتے تھے اور فیض لیتے تھے اور ان کی مرضی سے ھی حکومتیں بنتی تھی اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور پاک افواج کا ساتھ دیا اور حر جماعت پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیر پگارا
پڑھیں:
شرکاء کا لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251121-01-3
لاہور (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کراچی کے ضلع سائٹ غربی کے کارکنان کا لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کارکنان کے ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہی فضا نعروں سے گونج اْٹھی جب کہ اس موقع پر تنظیمی جوش و ولولے کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔استقبال کے موقع پر کارکنان کے لیے بہترین اور منظم انتظامات کیے گئے تھے۔