حیسکو جلد پانچ سو تھری فیز میٹر فری میں لگانے جارہی ہے، سہیل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ ڈویژن حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری اور ڈویژن کے چیئرمین اظہر شیخ کے ہمراہ وفد نے حیسکو ایکس ای این سہیل شیخ سے ملاقات کی اور انجمن تاجران سندھ کی طرف سے درخواست دی گئی صدر فیڈر کو لوڈ شیڈنگ فری کر دیا جائے جس پر سہیل شیخ نے کہا کہ انشا اللہ تعالی ہم آپ کو یہ خوشخبری دیں گے اور بہت جلد ساڑھے پانچ سو تھری فیز میٹر معززین کی نگرانی میں لگائے جائیں گے جس کا کوئی معاوضہ نہیں ہوگا، اس موقع پر صلاح الدین غوری اور اظہر شیخ نے بتایاکہ صدر حیدرآباد سٹی کا انتہائی پوش علاقہ ہے اور یہاں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے لائٹ کا ہونا ضروری ہے اور صدر کے دوکاندار بروقت بل بھی جمع کراتے ہیں اور حیسکو کی وصولی یہاں پر اطمینان بخش ہے، انہوں نے کہاکہ بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیوں پر برا اثر پڑتا ہے اور اکثر رات کے اوقات میں لوٹ مار کی وارداتیں بھی ہوعام ہوتی جارہی ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری صدر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیں، انہوں نے کہاکہ اگر بلنگ کی کوئی مشکلات ہے تو ہم ان سے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں، اس مو موقع پر کینٹ بازار کے غازی صلاح الدین ممبر لائنز کمیٹی کینٹ کشور بھاٹیا، داتا جولرز کے مالک یوسف نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے دھاندلی الزامات: وفاقی آئینی عدالت کا لارجر بنچ تشکیل
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔
آئینی عدالت کے لارجر بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ نے ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔