گورنر سندھ کی بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کے خصوصی استقبالیہ میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برطانوی قونصلیٹ میں منعقدہ بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کے خصوصی استقبالیہ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں گورنر سندھ نے برطانوی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بادشاہ چارلس سوم کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میرپورخاص میںآئی جی سندھ کی بڑے کھانے میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی میرپور خاص میں پولیس افسران وجوانوں کے اعزازمیں منعقدہ بڑے کھانے”میں شرکت۔ آئی جی سندھ کی آمد پر ڈی آئی جیزمیرپورخاص،شہید بے نظیرآباد،ایس ایس پیز شہید بے نظیرآباد، میرپور خاص،عمرکوٹ،تھرپاکر ،نوشہروفروز،سانگھڑ و دیگر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص، سمیت دیگرصوبائی و وفاقی سرکاری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب میں میرپورخاص ڈویڑن کے افسران و جوانوں میں اسناد بھی تقسیم کیں تقریب میں ڈی آئی جیز میرپورخاص،شہید بے نظیرآباد،ایس ایس پیز شہید بے نظیرآباد ، میرپور خاص ، عمر کوٹ ، تھرپاکر، نوشہر وفروز،سانگھڑنے آئی جی سندھ کو یادگار پیش کیں تقریب میں سندھ پولیس کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی دستاویزی فلم بھی نشرکی گئی تقریب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی میرپورخاص اور شہید بے نظیرآبادنے خطاب کیا تقریب سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج زبیر احمد دریشک نے کہا کہ میں آپکے ساتھ دو سال کام کیا جو میرے سروس کیریئر کے شاندار لمحات تھے۔ آپ کے کام کو قریب سے دیکھا اور آپکی قائدانہ صلاحیت کا معترف ہوگیا۔ آپکا مقصد پولیسنگ کو عوام کی خواہشات کے قریب تر لانا تھا۔ہماری شہادتیں اور بہادری کے کارناموں کے تناظر میں عوام گر ہمیں عزت سے نوازتی ہے تو ہمارا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔آج کا کراچی ماضی کی نسبت بہت بہتر اور واضح فرق رکھتا ہے۔پولیسنگ میں نئی پالیسیز،اصلاحات، جدید اور ماڈرن تیکنیکس کو آپ نے متعارف کرایا۔ تھانہ کلچر کو مثبت تبدیلیوں کی طرف آپ لیکر گئے آپ نے ہمیشہ مفاد عامہ کو ترجیح دی۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس مشن کو آگے لے کر چلیں۔ تقریب سے خطاب میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے کہا کہ ہمیں آئی جی سندھ نے ہمیشہ تھانہ کلچرکو تبدیل کرنے پر زور دیا۔ آپ نے ہمیشہ اچھے پڑھے لکھے ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسرتعینات کرنے پر زوردیا۔آپ کی بدولت سندھ کے 40تھانے ماڈل تھانہ بنائیں گئے،اس سال مزیدتھانے ماڈل بنائیں جائیں گے۔تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ہم نے شہید بظیرآباد ڈویڑن کے 186اور میرپورخاص ڈویڑن کے 32شہدا کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دینا۔ محکمہ پولیس میں ملازم 12گھنٹے کام کرتا ہے،اس کی چھٹی ایک آسائش تصور کی جاتی ہے۔ ڈیوٹی کے دوران ہم شہیدہوتے ہیں زخمی ہوتے ہیں۔ محکمہ کے لئے جوکچھ کیا وہ میرا فرض تھا۔ میرامشن تھا کہ عوام میرے محکمہ کی عزت کریں۔