شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود خالد الزرعونی کو یادگاری شیلڈ پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251124-02-3
دنیا میں کرکٹ اب صرف ایک کھیل نہیں رہا بلکہ خارجی امور اور دیگر عالمی معاملات میں بھی اہم کردار ادا کرنے لگا ہے۔ ریاض سے ام خدیجہ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین خالد الزرعونی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ یہ تقریب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیر، 17 نومبر 2025 کو منعقد ہوئی۔ کرکٹ کی بڑھتی ہوئی شہرت کے پیش نظر سعودی عرب میں بھی اس کھیل کو سنجیدگی سے فروغ دیا جا رہا ہے، اور اسے ایک اہم کھیل کے طور پر آگے لانے کے لیے متعدد مواقع اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امین فہیم کی دسویں برسی ہالا درگاہ سرور نوح میں منائی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہالا (نمائندہ جسارت )پیپلز پارٹی کے سینیئر سیاستدان، اے آر ڈی کے سابق صدرمرحوم مخدوم محمد امین فہیم کی دسویں برسی ہالا درگاہ سرور نوحؒ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کے موقعے پر سروری جماعت پاکستان کے مریدین، عقیدتمندوں اور علاقے کے معززین شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں قرآن خوانی کا اہتمام کرکے مرحوم کو ایصالِ ثواب پہنچایا گیا،سروری جماعت پاکستان کے روحانی پیشوا اور قومی اسمبلی کے رکن مخدوم جمیل الزمان اور صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے مرحوم مخدوم امین فہیم کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکرفاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعاکی اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقعے پر کوآرڈینیٹر سید ممتاز شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی زنوار گل پنہور، ضلع وائس چیئرمین سید مرتضیٰ شاہ چیف خلیفہ سیدنورمحمد شاھ دیگر شخصیات بھی موجود تھی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی باتیں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وہ واحد رہنما ہیں جو مختلف بڑی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،انہوں نے مرحوم مخدوم امین فہیم اور مخدوم طالب المولا کی عوامی، سیاسی اور جمہوری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخدوم خاندان نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ہے اور آئندہ بھی نبھاتا رہے گا،اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مظاہر برڑو، کندن لال کھتری، ڈاکٹر رام، ڈاکٹر قربان میمن، سینئر صحافی محمد افتخار میمن، عبدالرحیم میمن، اعجاز بگھیو، نثار لغاری، مشتاق میمن، حاجی لاکھو، بشیر پٹھان اور دیگر موجود تھے۔