سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل کرکٹ امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کچھ عرصے سے بیمار تھے اور ان کی عمر 86 سال تھی۔
انہوں نے پاکستان ریلویز کی نمائندگی کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور 1970 کی دہائی میں امپائرنگ کا آغاز کیا۔ خضر حیات نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچوں میں امپائرنگ کی خدمات انجام دیں۔
اپنے کیریئر میں انہوں نے 34 ٹیسٹ میچز اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی نگرانی کی، جبکہ تین ورلڈ کپ میچوں میں بھی امپائرنگ کی۔
ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی منسلک رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے خضر حیات کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپائرنگ کے شعبے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور کرکٹ کا حلقہ ہمیشہ ان کا شکر گزار رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خضر حیات
پڑھیں:
قرآن و سنت ہی زندگی کا مکمل ضابطہ حیات ہے‘مفتی محمدفیض
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت غوثیہ اہلسنّت انٹرنیشنل کے چیئرمین، مفتی محمد فیض القادری، نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کا فیصلہ اٹل ہے اور یہی مکمل ضابطہ حیات ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلامی تعلیمات ہر زمانے اور ہر معاشرے کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں اور انسان کی دنیاوی و اخروی فلاح کا مکمل ضامن ہیں۔مفتی فیض القادری نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں معاشرتی اور اخلاقی اقدار متاثر ہو رہی ہیں۔