Nawaiwaqt:
2026-07-24@07:03:42 GMT

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے

پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈکپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کی۔خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی منسلک رہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ امپائرنگ کے شعبے میں خضر حیات مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا خضر حیات کے میچز کے دوران فیصلوں کی دنیا معترف تھی، کرکٹ امپائرنگ ہمیشہ خضر حیات کی احسان مند رہے گی، ان کی امپائرنگ کے شعبے میں خدمات کو  یاد رکھا جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خضر حیات

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے