پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور ذاتی زندگی سے متعلق اہم گفتگو کی، اداکار کا کہنا تھا کہ میں وہ شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ میری کہانی بہت سادہ ہے، میرا اور ایک لڑکی کا تعلق تھا، ہر رشتے میں اچھے برے دن آتے ہیں لیکن ہمارے برے دنوں میں ایک بہت برا دن بھی آیا۔ شاید وہ ڈر گئی اور اس کے بعد جو کچھ ہوا، اس کے نتیجے میں مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکار نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ شخص نہیں ہوں جو کسی عورت کو مارے یا اس پر بندوق تانے۔ اس بات پر میں کسی بھی چیز کی قسم کھا سکتا ہوں۔ میں ایسے مردوں کی عزت نہیں کرتا جو عورت پر بندوق تانیں۔

فیروز خان نے خواتین کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عورت کو ہمیشہ عزت دینی چاہیے اور کبھی اس پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے۔ کبھی بھی ان پر طاقت آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والی کسی بھی خاتون ساتھی نے ان کے بارے میں منفی بات نہیں کی۔ جو لوگ میرے ساتھ کام کر چکے ہیں وہ میری صلاحیتوں اور میرے رویّے سے واقف ہیں۔ مجھے دوسروں کی سوچ کی پرواہ نہیں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ اس طرح کے تنازعات سے گزرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ انڈسٹری کے کئی لوگوں نے کہا کہ اگر وہ میری جگہ ہوتے تو اس صورتحال میں ٹوٹ چکے ہوتے لیکن میں مضبوطی سے کھڑا ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیروز خان کہا کہ

پڑھیں:

اداکار جوڑے نے بیٹی کو اسکول نہ بھیجنے کی وجہ بتادی

اداکارہ زارا نور عباس اور اُن کے شوہر اسد صدیقی نے کم عمر بچوں کو اسکول بھیجنے کے معاملے پر اپنی رائے ظاہر کی ہے اور بتایا کہ وہ ابھی اپنی بیٹی کو اسکول نہیں بھیجیں گے۔
اسد صدیقی نے کہا کہ بچوں کو اسکول بھیجنے کی صحیح عمر سات سال ہے اور اس سے قبل اسکول بھیجنا زیادہ درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آجکل کے اسکول زیادہ تر تعلیم کے بجائے کاروباری مقاصد کے لیے چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فن لینڈ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں بھی بچے سات سال کی عمر میں ہی اسکول جاتے ہیں، اور یہ بات اسلامی تعلیمات کے مطابق بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سات سال کی عمر تک بچہ گھر میں رہ کر بہت سی اہم عادتیں اور زندگی کے اصول سیکھ لیتا ہے، جو اس کی مجموعی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔
زارا اور اسد کے اس موقف سے بہت سے صارفین متفق نظر آئے، جبکہ کچھ نے اختلاف بھی کیا۔
واضح رہے کہ اداکار جوڑے کے ہاں مارچ 2024 میں بیٹی نور جہاں پیدا ہوئی تھی، جس کے بارے میں یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • این اے 129 میں ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور (ن) لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں، حماد اظہر
  • کمسن بچی حافظ نعیم الرحمن کی تصویر اٹھائے دوسرے روز اجتماع عام میں شریک ہے
  • عورت کو نعرے نہیں حقوق چاہئیں،خواتین بیدار ہو گئیں،ڈاکٹر حمیرا طارق
  • گھرکی کفالت کے لیے بچہ ہاتھ میں چائے کاتھرماس پکڑ کرچائے فروخت کرنے کیلیے سڑک پرگھوم رہاہے
  • اداکار جوڑے نے بیٹی کو اسکول نہ بھیجنے کی وجہ بتادی
  • فیروز خان نے گھریلو تنازعات کی وجہ سے موت کے قریب پہنچنے کا انکشاف کر دیا
  • نجی زندگی کی وجہ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا:فیروز خان کا انکشاف
  • فیروز خان نے اپنی ذاتی زندگی کو ٹارگٹ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی
  • پولیس سے 5 جعلی مقدمے، بچیاں، عورت اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے: جسٹس محسن اختر